مکہ مکرمہ//
سعودی عرب میں المسجد الحرام مکہ مکرمہ میں تیسری سعودی توسیع والی عمارت سے رمضان کے دوران 19 ملین افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔
زائرین اور نمازیوں نے تیسری توسیع والی عمارت میں نماز ادا کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق شمالی توسیع والے ادارے کے انچارج انجینیئر ولید المسعودی نے بتایا کہ رمضان کے دوران تیسری سعودی توسیع والی عمارت میں تراویح، تہجد اور پانچوں فرض نمازوں کی ادائیگی کے انتظامات کیے گئے۔ تمام اداروں نے تعاون کیا۔ ایک کروڑ 89 لاکھ 11 ہزار 278 افراد نے وہاں نماز ادا کی۔
تیسری سعودی توسیع والی عمارت کی زمینی منزل، پہلی منزل، تہہ خانے اور دوسری منزل اور شمالی و مغربی صحنوں میں نماز کے انتظامات کیے گئے۔
انجینیئر ولید المسعودی نے بتایا کہ تیسری توسیع والی عمارت میں فی گھنٹہ پانچ لاکھ سے زیادہ افراد کی گنجائش ہے۔ ان میں سے ڈھائی لاکھ عمارت کے اندراورڈھائی لاکھ سے زیادہ صحنوں میں نماز ادا کررہے ہیں۔