جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’دہشت گردی کو آہنی ہاتھ سے کچل دیا جائیگا‘

سرگرم دہشت گردوں پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا ‘وہ واپس آنے کی کوشش کریں تو انہیں مار گرایا جائیگا:دلباغ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-07
in اہم ترین
A A
جنگجوؤں کی لاشیں لواحقین کو نہ دینا جنگجو صفوں میں بھرتی روکنے کیلئے اہم:دلباغ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

ججموں//
جموں کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بدھ کو راجوری اور پونچھ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ یہاں دہشت گردوں کے حامیوں کے ساتھ’سختی‘ سے نمٹا جائے گا تاکہ خطے میں امن کو خراب کرنے کی پاکستان کی کسی بھی تازہ سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔
سنگھ نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر تلاشی کے ساتھ علاقے کی برتری کو یقینی بنایا گیا ہے۔
ڈی جی پی نے کہا ’’پاکستان میں پناہ لینے والے غداروںاور جموں و کشمیر میں ان کے حامیوں کے درمیان سرحد پار تعلقات کوتوڑا‘نچوڑا اور ختم کر دیا جائے گا تاکہ خطے میں امن کو خراب کرنے کی پاکستان کی طرف سے کسی بھی تازہ سازش کو ناکام بنایا جا سکے‘‘۔
پولیس سربراہ نے راجوری ضلع میں نامہ نگاروں کو بتایا ’’کسی بھی حالت میںہم راجوری اور پونچھ اضلاع میں دہشت گردی کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیں گے۔ دہشت گردی کو آہنی ہاتھوں سے کچل دیا جائے گا اور دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا‘‘۔
سنگھ نے کہا کہ کچھ ’غدار‘جو پناہ کے لیے پاکستان فرار ہونے سے پہلے یہاں دہشت گردی میں ملوث تھے، اب بھی سرحد پار سے ہندوستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یونین ٹریٹری کے مختلف حصوں سے جو دہشت گرد پناہ لینے کیلئے پاکستان چلے گئے ہیں ان کی جائیداد کو منسلک کیا جارہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
سنگھ نے کہا کہ ہمارے پاس جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی ایک فہرست ہے جو پاکستان چلے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے کیونکہ یہ لوگ سرحد پار بیٹھ کر دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔
پولیس سربراہ نے کہاکہ جموںکشمیر کے مختلف حصوں سے جو دہشت گردپاکستان چلے گئے ہیں ان کی جائیداد کو منسلک کیا جارہا ہے ۔پولیس سربراہ نے کہاکہ ہمارے پاس دہشت گردوں کی ایک فہرست ہے جو جموں وکشمیر کے پشتینی باشندے ہیں اور پناہ لینے کی خاطر پاکستان فرار ہوگئے ۔ ان کاکہنا تھا’’مذکورہ دہشت گرد وں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے کیونکہ وہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں بیٹھ کر دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں‘‘۔
ڈی جی پی نے کہاکہ سرگرم دہشت گردوں پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا اور وہ واپس آنے کی کوشش کریں تو انہیں مار گرایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں مقیم دہشت گرد جموںکشمیر میں دہشت گردی کو پھر سے فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔
پولیس چیف نے ایک سوال کے جواب میں کہا’’ راجوری اور پونچھ رینج میں ۹سے۱۲دہشت گرد سرگرم ہیں جن میں سے زیادہ تر غیر ملکی ہیں اور ان میں سے تین دہشت گردوں کو تصادم آرائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا‘‘۔
سنگھ نے کہاکہ باقی دہشت گردوںکا سراغ لگانے کی خاطر پونچھ اور راجوری اضلاع میں یومیہ دہشت گردمخالف آپریشنز لانچ کئے جاتے ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ انہیں بھی بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ڈی جی پی نے بتایا کہ ریاسی میں جاری تصادم میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی کی تلاش تیسرے روز بھی جاری ہے ۔راجوری اور پونچھ اضلاع میں سرگرم دہشت گردوںکے خلاف کامیاب آپریشنز کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہاکہ سیکورٹی فورسزکے اہلکار دن رات کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا سراغ لگانے کی خاطر مختلف علاقوں میں آپریشنز جاری ہے ۔
سنگھ کے مطابق سرحد کے اس پار سے راجوری اور پونچھ اضلاع میں دہشت گردی کو پھر سے بڑھاوا دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن ان کے منصوبوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
ولیج ڈیفنس کمیٹیوں(وی ڈی سی) کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہاکہ وی ڈی سی ممبران دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کی خاطر کلیدی کردا ر ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کو مزید فعال کرنے کی خاطر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
دراندازی کے بارے میں پولیس سربراہ نے کہاکہ ایل او سی پر امسال جتنی بھی کوششیں کی گئیں انہیں ناکام بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ سیکورٹی جائزہ میٹنگوں کے دوران فیصلہ لیا گیا ہے کہ اب کنٹرول لائن پر فوج کے ساتھ جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار بھی تعینات رہیں گے تاکہ سرحد پر سیکورٹی گرڈ مزید مضبوط ہو سکے ۔
منشیات کے کاروبارکو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہاکہ اس پار سے منشیات کی کھیپ اس طرف بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم ڈرون کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ سرحد کے نزدیک رہائش پذیر چند افراد جو منشیات کو اس طرف لانے کی سازش کا حصہ ہے ان کی شناخت کی جارہی ہیں اور بہت جلد انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مشتبہ افراد کی نقل و حرکت ‘پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک تلاشی

Next Post

پونچھ میں در اندازی کی کوشش ناکام‘۲ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
بجبہاڑہ میں مختصر تصادم میں ۲ مقامی جنگجو ہلاک

پونچھ میں در اندازی کی کوشش ناکام‘۲ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.