جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انوراگ ٹھاکر نے پاور لفٹنگ اکیڈمی کا افتتاح کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-30
in کھیل
A A
راہل کی یاترا کشمیر میں امن کو خراب کریگی:ٹھاکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

یمنا نگر// اطلاعات و نشریات، امور نوجوانان اور کھیل کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے منگل کو ہریانہ کے یمنا نگر ضلع کے چاہاڈو گاؤں میں قائم کرنم ملیشوری ویٹ لفٹنگ پاور لفٹنگ اور ہائی پرفارمنس کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اکیڈمی کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر موجود کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ 10 سال پہلے ملک میں کھیلوں کے نام پر کوئی سہولت نہیں تھی۔ کھلاڑیوں کو سہولیات کے بغیر میڈلز کے لیے سخت محنت کرنی پڑتی تھی۔ انہیں ٹرین میں ٹکٹ بھی نہیں ملت تھا، لیکن جب سے ملک میں نریندر مودی کی حکومت آئی ہے، کھلاڑیوں کے لیے سہولیات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ مرکزی حکومت نے کھیلوں کے بجٹ کو بھی 864 کروڑ روپے سے بڑھا کر 3000 کروڑ روپے کر دیا ہے۔ انہوں نے نیرج چوپڑا اور ہندوستانی دستے کو عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے میں ملک کی جانب سے شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔
مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ پورے ملک میں 1000 کھیلو انڈیا اکیڈمیاں قائم کی جائیں گی جہاں سابق کھلاڑیوں کو بطور کوچ مقرر کیا جائے گا کیونکہ وہ اپنے تجربے سے اچھی تربیت دے سکتے ہیں۔ ان کوچز کو سالانہ 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک کھلاڑی پر سالانہ 6.20 لاکھ روپے خرچ کرتی ہے۔ ان میں سے پانچ لاکھ اکیڈمیاں اور 1.20 لاکھ روپے کھلاڑی اپنی جیب خرچ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 12 سال کے لیے کھیلوں کے منصوبے بنائے ہیں۔ سال 2036 تک ہندوستان دنیا میں سب سے زیادہ گولڈ میڈل جیتنے والا ملک بنے گا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کرنم مالیشوری سے ترغیب حاصل کرنی چاہئے جنہوں نے سہولیات کی کمی میں بھی ملک کو تمغے دلائے اور اب انہوں نے اپنی اکیڈمی میں کھلاڑیوں کے لئے جدید آلات نصب کئے ہیں۔ یقیناً ان کے استعمال سے کھلاڑی ملک کے لیے تمغے لے کر اپنا، اپنے کنبہ اور ملک کا نام روشن کریں گے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادی 306 سے زائد سیٹیں جیتیں گے اور نریندر مودی کی قیادت میں مرکز میں دوبارہ حکومت بنے گی۔
اس موقع پر ملیشوری نے اپنی زندگی کی جدوجہد کی کہانی سنائی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اکیڈمی کے کھلاڑی میڈلز ضرور لیکر آئیں گے۔ اکیڈمی میں 100 کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی سہولیات موجود ہیں۔ اس وقت سات ریاستوں کے 40 کھلاڑی یہاں ٹریننگ لے رہے ہیں۔
اس موقع پر مسٹر ٹھاکر نے ٹریننگ سینٹر میں موجود کھلاڑیوں سے بھی بات چیت کی اور ان سے ملک کے لیے تمغے لانے کا ہدف مقرر کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے کھلاڑی ملک کا حال اور مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترنگا کسی بھی ملک کے سامنے اونچا لہرایا جانا چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جوکووچ نے جیت کے ساتھ یو ایس اوپن میں واپسی کی

Next Post

بمراہ کی واپسی سے دراوڑ خوش ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
Next Post
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

بمراہ کی واپسی سے دراوڑ خوش ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.