جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کرکٹ بورڈ اور انضمام کے معاملات طے پاگئے ہیں :پی سی بی ترجمان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-30
in کھیل
A A
شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار پاکستان کرکٹ بورڈ کو غلطی کا احساس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

اسلام آباد//پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے درمیان تنخواہ کے معاملات ابھی تک طے نہیں ہوسکے ہیں، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کا دعویٰ اس کے برعکس ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ اور انضمام کے معاملات طے پاگئے ہیں، وہ منگل کو ملتان جارہے ہیں جہاں وہ کپتان بابر اعظم ، ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن سے مل کرورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی ٹیم کو حتمی شکل دیں گے۔
تاہم پی سی بی حکام کی سری لنکا سے واپسی پر ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔
ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے چیئرمین سلیکشن کمیٹی بننے کے لیے پی سی بی سے چار سال کا معاہدہ مانگا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی سے معاہدہ ختم اور میڈیا کے معاہدوں کو نظر انداز کیا ہے اس لیے مجھے 25لاکھ روپے کی تنخواہ دی جائے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے15لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی تھی۔ رقم میں واضح فرق ہونے کے سبب ابھی تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے کہا ہے کہ اگر 18لاکھ روپےتنخواہ دی جاتی ہے تو پشاور زلمی اور ٹیلی ویژن پر کام کرنے کی اجازت دی جائے، پی سی بی نے یہ کیس مزید کارروائی کے لیے اپنے لیگل ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا ہے۔
واضح رہے کہ انضمام الحق پشاور زلمی کے صدر تھے، انہیں ہارون رشید کی جگہ چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب سابق چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین نے ملازمت سے استعفیٰ دینے اور لاہور سے امریکا منتقل ہونے کے لیے پی سی بی سے ری ایلو کیشن الاؤنس کی مد میں 15لاکھ روپے مانگے تھے۔
اتوار کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے یہ الاؤنس منظور کرلیا، عہدہ ختم ہونے کے بعد وہ اب ملازمت چھوڑ کر امریکا چلے گئے ہیں، اس سے قبل انہوں نے پاکستان آنے کے لیے رمیز راجا دور میں یہی الاؤنس لیا تھا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایشیا کپ میں کسی کو آسان نہیں لیں گے، جیت کا مومینٹم برقرار رکھیں گے: بابر

Next Post

جوکووچ نے جیت کے ساتھ یو ایس اوپن میں واپسی کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے

جوکووچ نے جیت کے ساتھ یو ایس اوپن میں واپسی کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.