چھپرا// بہار میں سارن ضلع کے چھپرا مانجھی مین روڈ پر ریول گنج تھانہ علاقے میں پولیس نے ایک پک اپ وین میں لدی غیر قانونی انگریزی شراب برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔
سارن کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گورو منگلا نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ریول گنج تھانہ علاقہ میں مین روڈ پر تھانہ پولیس کے ذریعہ گاڑیوں کی سخت چیکنگ مہم کے دوران ایک پک اپ وین سے کل 578.88 لیٹر انگریزی شراب برآمد کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی پڑوسی ریاست اتر پردیش کے بلیا ضلع کے دوبہر تھانہ علاقے کے دوبہر گاو [؟]ںباشندہ کیشو ناتھ پٹیل کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
ڈاکٹر منگلا نے بتایا کہ برآمد شدہ شراب کی قیمت 2.50 لاکھ روپے تک ہو سکتی ہے ۔