مقبوضہ بیت المقدس ///
مقبوضہ بیت المقدس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعے کو علی الصباح مسجد اقصیٰ کے صحن میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق جھڑپوں کے نتیجے میں 42 افراد زخمی ہو گئے۔
اس سلسلے میں "صوت الأقص” ریڈیو نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی میں نمازیوں پر ہلہ بول دیا۔ اس کے بعد کریکر اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نےمراکشی دروازے کے علاقے پر ہلہ بولا اور وہاں موجود فلسطینیوں پر ربڑ کی گولیاں فائر کیں۔اسرائیلی فوج نے طبی عملے کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روک دیا۔