ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر اور سیاسی لیڈروں کی چندیان کی کامیاب لینڈنگ پر مبارکباد

لالچوک میں لوگوں نے جشن منایا 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-24
in اہم ترین
A A
چندریان 3 آج چاند کی سطح پر اترنے کے لیے تیار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے چاند کے جنوبی قطب پر چندریان۳کی کامیاب لینڈنگ کیلئے ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی یہ حصولیابی بے مثال اور اہم سنگ میل ہے ۔
جموں وکشمیر کی سیاسی پارٹیوں نے بھی مشن کی کامیابی کیلئے اسرو کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔
سنہا نے ٹویٹ میں لکھا کہ ہندوستان کے خلائی پروگرام کی ترقی میں اہم کامیابی اور ایک اہم سنگ میل ہے ۔
پی ڈی پی کی صدر‘ محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا ’’چندریان۳کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کیلئے اسرو کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں ‘‘۔انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی اسرو کے سائنسدانوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چندریان۳ کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کیلئے سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
سابق وزیرا علیٰ نے مزید کہاکہ ایسا پہلی بار ہوا جب کسی ملک نے چاند کے قطب جنوبی پر تحقیقاتی مشن بھیجا ہے ۔
پیپلز کانفرنس کے چیرمین سجاد غنی لون نے چندریان۳کی کامیابی پر کہا کہ سال ۲۰۱۹میں ناکامی کے بعد اسرو نے آج دھماکہ دار واپسی کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے آج بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے اوراس کے لئے اسرو کے سائنسدان مبارکباد کے مستحق ہیں۔
اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا ’’چندریان تین مشن کی کامیابی پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ وہ لمحہ ہے جس کا ہم سب کو بے صبری کے ساتھ انتظار تھا،جس طرح سے اسرو کے سائنسدانوں نے اس مشن کو پورا کیا وہ قابل تعریف ہے ‘‘۔
دریں اثنا جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے لالچوک میں چندریان۳کی کامیابی پر لوگوں نے جشن منایا ۔
لالچوک میں ایک بڑے اسکرین پر چندریان کی کامیابی لینڈنگ کو ایک بڑے اسکرین پر براہ راست دکھایا گیا جس کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی ایک بھیڑ امڑ پڑی تھی اور جوں ہی چندریان نے لینڈنگ کی تو لال چوک میں نوجوانوں نے جشن منایا ۔
اس سے قبل آثار شریف درگاہ حضرت بل میں نماز ظہرین پر چندریان ۳کی کامیابی کی خاطر خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’مرکزی کا دفعہ ۳۷۱ سے چھیڑ چھاڑ کا کوئی ارادہ نہیں ‘

Next Post

بھارت چاند پر :چندریان تھری کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
بھارت چاند پر :چندریان تھری کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر گیا

بھارت چاند پر :چندریان تھری کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.