اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’مرکزی کا دفعہ ۳۷۱ سے چھیڑ چھاڑ کا کوئی ارادہ نہیں ‘

دفعہ ۳۷۰ عارضی تھیں ‘۳۷۱ خصوصی ہے :مرکزی حکومت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-24
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

نئی دہلی//
مرکزی حکومت نے بدھ کو سپریم کورٹ کے سامنے واضح کیا کہ اس کا شمال مشرقی ریاستوں میں نافذ خصوصی دفعات میں کوئی تبدیلی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے مرکزی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت پر مشتمل پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے سامنے اپنا یہ موقف واضح کیا۔
تشار مہتا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لیے عارضی بندوبست پر بحث میں اس کا کوئی بھی حوالہ’ممکنہ فساد‘برپاکر سکتا ہے ۔انہوں نے سابقہ ریاست جموں و کشمیر کو دی گئی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل ۳۷۰کو منسوخ کرنے کے اثرات پر بحث کی ایک بار پھر سابقہ مخالفت کی۔
مہتا کے بیان کے بعد بنچ نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور وکیل منیش تیواری سے کہا’’آپ کے پاس آرٹیکل۳۷۰کے سلسلے میں جب کچھ نہیں کہنا ہے ، تو ہم آپ کے دلائل کیوں سنیں؟‘‘ تیواری آرٹیکل ۳۷۰کی منسوخی کو چیلنج کرنے والے درخواست دہندگان میں سے چند کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل۳۷۰کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران تیواری نے دلیل دی کہ ہندوستانی سرحد میں معمولی سا خدشہ بھی سنگین اثرات مرتب کرسکتا ہے ۔ عدالت کو اس وقت منی پور میں بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے ۔
تیواری نے کہا کہ آرٹیکل ۳۷۰جموں کشمیر پر نافذالعمل ہوتا ہے اور اس کی تشریح ممکنہ طور پر دیگر دفعات کو متاثر کر سکتی ہے ۔انہوں نے دلیل دی کہ آرٹیکل ۳۷۱کے چھ ذیلی حصے جو شمال مشرق پر نافذ ہوتے ہیں۔ آئین کا چھٹا شیڈول جو آسام، تریپورہ، میگھالیہ پر نافذ ہوتا ہے اس معاملے میں متعلقہ ہو جاتا ہے ۔
اس پر آئینی بنچ نے کہا ’’آئینی بنچ کا تعلق آرٹیکل ۳۷۰تک محدود ہے ‘‘۔
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ مداخلت کار کی طرف سے پیش کیے جانے والے مسائل اور اس آئینی بنچ کے تناظر میں اٹھائے گئے مسائل کے درمیان کوئی مطابقت نہیں ہے ۔ بہر حال، مرکزی حکومت کا بیان اس سلسلے میں کسی بھی اندیشے کو دور کر دے گا۔ لہذا ہم مداخلت کرنے والے کی درخواست کو نمٹا دیتے ہیں۔
مہتا نے کہا’’میرے پاس یہ کہنے کے لیے (مرکز سے ) ہدایات ہیں۔ ہمیں بہت ذمہ دار ہونا پڑے گا… ہمیں اس عارضی پروویژن آرٹیکل ۳۷۰کو سمجھنا چاہئے جو شمال مشرق سمیت دیگر ریاستوں کے حوالے سے خصوصی دفعات ہیں ۔
حکومت کے موقف کو واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’مرکزی حکومت کا شمال مشرق اور دیگر خطوں کو دی گئی خصوصی دفعات کے کسی بھی حصے میں کوئی تبدیلی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ اس (دفعہ۳۷۰کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت) میں بہت زیادہ فساد ہونے کا اندیشہ ہے ۔ لہذا میں اسے بیچ میں ہی واضح کر رہا ہوں۔ آئیے اسے عارضی تک محدود رکھیں‘‘۔
تیواری کی عرضی پر مہتا نے کہا کہ کوئی اندیشہ نہیں ہے ۔ آئیے کسی قسم کا خوف پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔
اس پر چیف جسٹس چندر چوڑ، جو آئینی بنچ کی صدارت کر رہے تھے ، نے کہا’’ہم اس سے توقع یا اندیشے سے کیوں نمٹیں؟ ہم ایک مخصوص شق سے نمٹ رہے ہیں جو کہ آرٹیکل ۳۷۰ہے …ہمیں آئین کی دیگر شقوں پر تشریح کے اثر ات پر اس دائرہ کار کی توسیع کرنے کی ضرورت نہیں ہے ‘‘۔
بنچ نے نوٹ کیا کہ آرٹیکل ۳۷۰کو ایک عارضی شق کے طور پر بیان کیا گیا ہے اور یقینی طور پر وکیل نے دلیل دی ہے کہ یہ عارضی نہیں ہے اور آرٹیکل۳۷۱کو ان کارروائیوں میں نہیں لایا جانا چاہئے ۔
آئینی بنچ نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے عدالت کو مطلع کیا ہے کہ اس کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ ہمیں اس بات سے کیوں ڈرنا چاہئے کہ حکومت ملک کے دوسرے حصوں میں (جموں و کشمیر کی طرح) ایسا ہی کرنا چاہتی ہے ۔
بنچ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ابھی شمال مشرق پر توجہ نہیں دینی چاہئے ۔ حکومت کے بیان سے یہ خدشہ دور ہو گیا ہے ۔
سپریم کورٹ نے مہتا کی عرضیوں کا نوٹس لیا کہ مرکز کا شمال مشرقی یا ہندوستان کے کسی دوسرے حصے پر نافذ ہونے والے کسی خاص ضابطے میں تبدیلی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میری حکومت بدعنوانی سے پاک جموں و کشمیر کیلئے پرعزم ہے: سنہا

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر اور سیاسی لیڈروں کی چندیان کی کامیاب لینڈنگ پر مبارکباد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
چندریان 3 آج چاند کی سطح پر اترنے کے لیے تیار

لیفٹیننٹ گورنر اور سیاسی لیڈروں کی چندیان کی کامیاب لینڈنگ پر مبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.