واشنگٹن//
سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی آئندہ صدارتی انتخابات کے بعد مقدمے کی سماعت کی درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ نے وفاقی عدالت میں سماعت میں تاخیر کیلئے درخواست دی تھی۔ محکمہ انصاف نے 2 جنوری 2024 کو مقدمے کی سماعت مقرر کرنے کا کہا تھا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد اور منصفانہ ٹرائل کیلئے جلد بازی نہ کی جائے، واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ اب تک آئندہ صدارتی الیکشن کیلئے ری پبلکنز نامزدگی کی دوڑ میں سرفہرست ہیں۔
قبل ازیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے دور صدارت میں دھمکی آمیز اور زہر آلود خط بھیجنے والی خاتون کو 22 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مجرمہ کینیڈا اور فرانس کی دوہری شہریت رکھنے والی 55 سالہ پاسکل سیسیل ویرونیک فیریئر کو خط ارسال جانے کے دو دن بعد بفیلو اور فورٹ ایری، اونٹاریو کے درمیان کینیڈا اور امریکہ کی سرحد پر گرفتار کیا گیا۔ جس نے رواں سال کے شروع میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔