ملائیشیا///
ملائیشیا میں ایک ہائی وے پر ایک پرائیویٹ جیٹ طیارہ کا ایک کار اور موٹر سائیکل سے ٹکرانے سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
ملائیشیا پولیس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
جہاز میں سوار تمام آٹھ افراد کے ساتھ ساتھ زمین پر دو موٹرسائیکل سوار ہلاک ہو گئے۔
واقعہ کی ویڈیو کلپ سے معلوم ہوا کہ جیٹ طیارے میں کار سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی۔
یہ ریزورٹ جزیرے لنگکاوی سے دارالحکومت کوالالمپور کے مغرب میں سیلنگور جا رہا تھا۔
حکام نے بتایا کہ بیچ کرافٹ ماڈل 390 طیارہ جمعرات کو گرنے سے قبل ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیاتھا۔
حسین عمر خان کا کہنا تھا کہ ’کوئی ہنگامی کال نہیں تھی، طیارے کو لینڈ کرنے کے لیے کلیئر کر دیا گیا تھا‘‘۔
فلائٹ مینی فیسٹو کے مطابق چھوٹے طیارے میں سوار آٹھ افراد میں ایک مقامی سیاستدان بھی شامل تھا جب یہ گر کر تباہ ہوا۔
وزیر ٹرانسپورٹ انتھونی لاک نے مقامی ہسپتال میں فرانزک ٹیسٹ کے نتائج تک مرنے والوں کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔