بنگلور//ہندوستانی جونیئر مرد اور خواتین ہاکی ٹیم چوکور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے پیر کو جرمنی روانہ ہوئی۔
ڈسل فورم میں 18اگست سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیمیں انگلینڈ، اسپین اور جرمنی کا سامنا کرے گی۔ یہ ٹورنامنٹ دسمبر میں ملیشیا میں ہونے والے ایف آئی ایچ جونیئر مینز ورلڈ کپ اور نومبر میں چیلی میں ہونے والے ایف آئی ایچ جونیئر خواتین ورلڈ کپ کی تیاری کے لحاظ سے اہم ہوگا۔
اتّم سنگھ کے چوٹ کاشکار ہونے کی وجہ سے وشنو کانت سنگھ انڈین جونیئرمینز ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ اتم کوتربیتی کیمپ کے دوران چوٹ لگی تھی اور سوربھ آنندکشواہاکو ان کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بوبی سنگھ دھامی ہندوستان کے نائب کپتان بنے ہیں۔ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتانی پریتی کے ہاتھوں میں ہوگی، جب کہ روتوجادادا سو پسال نائب کپتان ہوں گی۔
جونیئرمینز ٹیم 18اگست سے 22اگست 2023کے درمیان اپنے مقابلہ کھیلے گی،جب کہ جونیئرخواتین ٹیم 19اگست سے 23اگست 2023کے درمیان میدان میں اترے گی۔
جونیئر مینز ٹیم کے کپتان وشنوکانت نے اڑان بھرنے سے پہلے کہا، ”ہم اس ٹور کے سلسلے میں پرجوش ہیں۔ ایف آئی ایچ جونیئر مینزہاکی ورلڈ کپ سے پہلے اچھی ٹیموں کے خلاف کھیلناہمیں تجربہ فراہم کرے گا۔ گزشتہ کچھ مہینوں میں اپنی اہلیت اورکمزوریوں پر کام کرنے کے بعدہم اس ٹورنامنٹ میں اعلی کارکردگی کرنے کی کوشش کریں گے۔حال ہی میں جونیئر ایشیا کپ2023جیتنے کے بعدہمیں یوروپی ٹیموں سے کھیلنے کے لئے خود اعتمادی ملے گی۔
جونیئر خواتین ٹیم کی کپتان پریتی نے کہا،”سخت تربیتی سیشن میں حصہ لیتے آئے تھے۔ ہماری تیاری بہت اچھی رہی ہے اور ہمارا حالیہ مظاہرہ کھلاڑیوں کو خود اعتمادی کو اضافہ کرنے کا کام کرے گا۔ دسمبر میں ہاکی جونیئرخواتین ورلڈ کپ ہے، اس لئے یہ اپنی اسکیموں کو عمل میں لانے کا صحیح موقع ہوگا۔