پیرس//
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، دوسری بار صدر کی میعاد 14 مئی سے شروع ہوگی۔
فرانسیسی آئینی کونسل کے صدر لارینٹ فیبیوس نے باضابطہ طور پر ایمانوئل میکرون کے صدر جمہوریہ کے طور پر دوسری مدت کے لیے انتخاب کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت نے اپنی پریس ریلیز میں دوسرے راؤنڈ کے حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمانوئل میکرون نے 24 اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں 18,768,639ووٹ حاصل کیے اور ان کے مدمقابل میرین لی پین کو 13,288,686ووٹ پڑے۔
مجموعی طور پر 48.75ملین رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 35,096,478ووٹ ڈالے گئے جو کہ 28.01فیصد کی غیر حاضری کی شرح ہے، 1969 کے بعد یہ صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کے لیے سب سے زیادہ مشاہدہ کیا گیا ہے۔ آئینی کونسل کا کہنا ہے کہ درست طریقے سے ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 32,057,325ہے۔
بیلٹ کی نگرانی کے لیے ذمہ دار آئینی کونسل کا کہنا ہے کہ اسے 48 پولنگ اسٹیشن میں بے ضابطگیاں ملی ہیں، جس کے نتیجے میں ڈالے گئے 20,594ووٹوں کو منسوخ کیا گیا۔
لارینٹ فیبیوس نے کہامیں صدر ایمانوئل میکرون کو ان کے انتخاب پر اپنی تمام تر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔