پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت نے منی پور میں ہندوستان کا قتل کیا ہے : راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-10
in قومی خبریں
A A
راہل گاندھی نے ہار کو تسلیم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی//منی فسادات کے معاملے اپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوسرے دن آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس نے ریاست میں صرف منی پور کا نہیں بلکہ بھارت ماتا کا قتل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری ایک ماں ایوان میں ہیں اور دوسری ماں منی پور میں ہیں جس کا فسادات کے ذریعے بے رحمی سے قتل کیا گیا ہے ۔
مسٹر گاندھی نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ کی اپنی رکنیت ختم ہونے سے قبل اپنی تقریر میں اڈانی کا معاملہ بہت پرزور طریقے پر اٹھایا تھا، جس سے آپ لوگوں کو بہت تکلیف ہوئی تھی۔ لیکن آج وہ ان کا نام نہیں لیں گے بلکہ ان کی تقریر کا رخ دوسری طرف ہوگا۔انہوں رومی کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو بات دل سے نکلتی ہے وہ دل پر اثر کرتی ہے ۔ اس لئے وہ آج دماغ سے بات کرنے کی بجائے دل سے بات کریں گے ۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ گزشتہ برس اپنے 130 دن کے بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہندوستان کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک سمندر کے ساحل سے کشمیر کی پہاڑی تک سفر کیا جس کے دوران انہیں بہت سے ہریشان حال لوگ ملے ، جن میں سے ایک کسان بھی تھا، جس کے ہاتھوں میں روئی کا ایک بنڈل تھا۔ اس نے بتایا کہ ہمارے کھیت کی فصل خراب ہوگئی جس میں سے صرف اتنا ہی بچا ہے ۔ فصل بیمہ کے بارے میں دریافت کئے جانے پر اس نے بتایا کہ بیمہ کا کوئی پیسہ اسے نہیں ملا بلکہ بڑے صنعت کاروں کی بیمہ کمپنی نے اس کا پیسہ چھین لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان لوگوں کی آواز سننے کے لئے غرور اور نفرت کو دور کرنا ہوگا۔
کانگریس کے لیڈر نے منی پور کے اپنے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریلیف کیمپوں میں خواتین ، بچوں اور بزرگوں سے ملاقات کی ، جن میں سے ایک خاتوں نے اپنا درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرا صرف ایک چھوٹا بچہ تھا، جسے حملہ آوروں نے میری نظروں کے سامنے قتل کردیا اور پھر وہ رات بھر اس کی لاش کے ساتھ بیٹھی رہیں جب ا نہیں ڈر لگنے لگا تو وہ اپنا پورا گھر بار چھوڑکر وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہوگئیں ۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ ایک دوسرے کیمپ میں انہیں ایک دیگر خاتون ملیں تبھی ایک بھیانک منظر ان کی نگاہوں کے سامنے آگیا اور وہ کپکپانے لگی اور پھر بیہوش ہوگئی، جس سے اندزہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کس قدر تکلیف میں رہی ہوگی۔
کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ اس خوفناک صورتحال کے باوجود وزیراعظم نریندر مودی نے منی پور جانا ضروری نہیں سمجھا کیونکہ منی پور ان کے لئے ہندوستان نہیں ہے ۔ انہوں نے الزم لگایا کہ حکومت نے منی پور کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لوگوں کو غرور اور نفرت سے باہر نکل کر عوام کی بات سننی چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس کی تاریخ خون سے رنگی ہے : اسمرتی

Next Post

بھارت چھوڑو تحریک، کاکوری ٹرین کارروائی کے مجاہدوں کو لیڈروں کا خراج تحسین عقیدت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

بھارت چھوڑو تحریک، کاکوری ٹرین کارروائی کے مجاہدوں کو لیڈروں کا خراج تحسین عقیدت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.