انقرہ//
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اگست میں دوسری بار خلیج کے دورہ پر جانے والے ہیں اور ستمبر میں جرمنی کا دورہ کریں گے۔
سی این این ترک نشریاتی ادارے نے ہفتے کے روز ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ مسٹر اردگان کے شیڈول میں بحرین، عمان، کویت اور عراق کے دورے شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں ترک صدر جرمنی کا سرکاری دورہ کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق مسٹر اردگان ہندوستان میں 9 سے 10 ستمبر تک ہونے والے جی-20 سربراہی اجلاس اور امریکہ میں 18 سے 19 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی شرکت کریں گے۔
اس سے قبل جولائی میں مسٹر اردگان نے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کیا تھا۔ ان دوروں کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن میں ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کل ملاکر 50.7ارب ڈالر کے 13 معاہدے شامل ہیں۔
اس دورے کے نتیجے میں ترکی کے ڈرون ڈیولپر بائکر، جو اپنے بیکرٹار جنگی ڈرون کے لیے جانا جاتا ہے، نے سعودی وزارت دفاع کے ساتھ تعاون کے معاہدے اور حصول کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔