لاہور//
ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بھارت کی شکست کے بعد قومی ٹیم کے رینکنگ میں دوسری پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے ۔ ویسٹ انڈیز نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست سیریز 1-1 سے برابر کردی جس کے بعد بھارتی ٹیم کے رینکنگ پوائنٹس اب 113 رہ گئے ہیں ۔
نئی ون ڈے رینکنگ میں 5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن آسٹریلین ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ اب بھی پہلے ، 1992ء کی عالمی چیمپئن پاکستان 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ 104 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھے، عالمی چیمپئن انگلینڈ اور جنوبی افریقہ 101،101 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب 5ویں اور چھٹے، بنگلہ دیش 95 پوائنٹس کے ساتھ 7ویں، افغانستان 88 پوائنٹس کے ہمراہ 8ویں، سری لنکا 87 پوائنٹس لیکر 9ویں جب کہ 1975ء اور 1979ء کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈین ٹیم 10ویں نمبر پر موجود ہے ۔