منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بجلی بحران :جموں شہر، بٹہ مالو، گنپت یار اور لاوے پورہ میں خواتین کا احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-27
in تازہ تریں
A A
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سرینگر/27؍اپریل
بجلی بحران کے خلاف سرینگر اور جموں میں خواتین کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے ۔
مظاہرین کے مطابق بجلی کی عد م دستیابی کے باعث پینے کے پانی کی اب شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس وجہ سے لوگوں کا جینا دو بھر ہو گیا ہے ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں برقی رو کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔
نامہ نگار کے مطابق جموں شہر میں بدھ کے روز مرد و زن سڑکوں پر نکل آئے اور انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کیا۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ پچھلے۲۰دنوں سے جموں کشمیر میں بجلی بحران نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے اور انتظامیہ اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کر پارہی ہے ۔
مظاہرین نے بتایا کہ کھبی ہمیں ترسیلی لائن میں فالٹ آنے کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور کھبی ٹاور گر آنے کے جھوٹے بیانات جاری کئے جارہے ہیں۔اُن کے مطابق بجلی کی عدم دستیابی کے باعث اب پینے کے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے کیونکہ واٹر سپلائی اسکیمیں مکمل طورپر ٹھپ ہیں ۔
مظاہرین نے بتایا کہ حکام کی جانب جھوٹے بیانات جاری کئے جا رہے ہیں حقیقت یہی ہے کہ جموں وکشمیر میں بجلی کے بحران نے اب سنگین رخ اختیار کیا ہے ۔
دریں اثنا گرمائی دارلخلافہ بٹہ مالو سرینگر میں بھی بدھ کے روز خواتین نے بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے ۔
مظاہرین نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے کئے جا رہے دعوے زمینی سطح پر میل ہی نہیں کھا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دن بھر صرف دس منٹ تک ہی بجلی کو بحال کیا جاتا ہے باقی اوقات سارا علاقہ گھپ اندھیرے میں ڈو ب جاتا ہے ۔
ادھر سرینگر کے لاوے پورہ علاقے میں بھی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے ۔
خواتین نے بتایا کہ رواں ماہ کی بجلی بل وہ بینکوں میں جمع نہیں کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ لوگ اب بالن کا استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں کیونکہ غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے کنبے گیس اور مٹی کا تیل بازاروں سے اونچے داموں پر خریدنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔
اُن کے مطابق ایک طرف وادی کشمیر میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے اور دوسری جانب بجلی بحران نے اُنہیں پریشان کیا ہے ۔
علاوہ ازیں نئی سڑک گنپت یار سری نگر میں بھی بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے خلاف خواتین نے مین شاہراہ پر دھرنا دیا جس وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کافی دیر تک معطل ہو کررہ گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی 2 سے 4 مئی کے دوران تین ملکوں کے دورے پر

Next Post

ماتری گام پلوامہ میں مسلح تصادم کا آغاز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
تازہ تریں

امر ناتھ یاترا کے پیش نظر سرینگرجموں شاہراہ پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات

2025-06-29
Next Post
کشمیر کے پنچاتی نمائندے سخت سیکورٹی میں جموں روانہ

ماتری گام پلوامہ میں مسلح تصادم کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.