الریاض //
سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوئیڈن کے ہم منصب ٹوبیاس بلسٹروم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران قرآن کی بے حرمتی کی تمام کوششوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سوئیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ انتہا پسندانہ کارروائیوں کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کرے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ قرآن کے نسخے بار بار جلانے کے واقعات افراد اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی کوششوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔
سوئیڈن کے وزیرِ خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے دورانِ گفتگو قرآن پاک کو جلانے کے واقعات کی مذمت کی اور ایسے اقدامات کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ مذاہب اور ان کی مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی تمام کارروائیاں رکوانے کی کوششیں کی جائیں گی۔