جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کولمبو ٹیسٹ، پاکستان کو سری لنکا کیخلاف 397 رنز کی برتری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-27
in کھیل
A A
انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے 18 رکنی پاکستانی قومی اسکواڈ کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

کولمبو//کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز بنالیے۔
کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 5 وکٹ کے نقصان پر 563 رنز بنالیے اور 397 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔
عبداللہ شفیق نے 201 رنز کی اننگز کھیلی، وہ جاوید میانداد اور حنیف محمد کے بعد ڈبل سنچری کرنے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔آغا سلمان نے بھی ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے 132 رنز بنالیے ہیں۔
پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے سعود شکیل نے بھی نصف سنچری بنا کر 146 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، سعود ابتدائی 7 ٹیسٹ میں ففٹی پلس اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 37 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ پراباتھ جے سوریا دو وکٹیں حاصل کرسکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندی مل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز مہمان ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے شاندار ڈبل سنچری مکمل کرلی جب کہ مہمان ٹیم کو میزبان پر 278 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
پاکستان نے اب تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 444 رنز بنالیے ہیں، میزبان ٹیم کے مقابلے میں پاکستان کو 278 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، بابر اعظم 39 اور سعود شکیل 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوچکے ہیں، کریز پر اس وقت اوپنر عبداللہ شفیق اور سلمان علی آغا موجود ہیں۔شاندار ڈبل سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق 200 اور سلمان آغا 60 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، جس کے بعد ان کی جگہ محمد رضوان کو فائنل الیون میں شامل کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث ختم کردیا گیا تھا۔
گزشتہ روز صرف 10 اورز کا کھیل ہوسکا تھا، جس میں پاکستان نے 33 رنز اسکور کیے، پاکستان کو میزبان ٹیم پر 12 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی، عبداللہ شفیق 87 رنز اور کپتان بابر اعظم 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 2 میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز شان دار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 166 رنز پر آؤٹ کردیا تھا جبکہ جواب میں عبداللہ شفیق اور شان مسعود کی نصف سنچریوں کی بدولت 2 وکٹوں پر 145 رنز بنالیے تھے۔اس سیریز کے ساتھ دونوں ٹیموں نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کا آغاز کیا ہے۔
سیریز کے دوسرے اور فائنل ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ان تمام کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ تھے۔
سری لنکا کے لیے 6 ون ڈے اور 11 ٹی 20 کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر مدوشنکا نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔
پاکستان نے گال میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا، میچ کی خاص بات مین آف دی میچ قرار دیے گئے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کی شاندار ڈبل سنچری تھی۔
کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے میچز کی بات کی جائے تو سری لنکا نے یہاں کھیلے گئے 43 میں سے 20 میچوں میں فتح حاصل کی جبکہ اسے صرف 9 میچوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
پاکستان نے اس میدان پر اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جس میں اسے صرف ایک میں فتح نصیب ہوئی جبکہ ایک میچ میں شکست کے علاوہ بقیہ میچز کا ڈرا پر اختتام ہوا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سراج کیریئر کی بہترین ریٹنگ پر پہنچے

Next Post

نوراتری کی وجہ سے ایک دن قبل ہندوستان وپاکستان کا میچ ہو سکتاہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق

نوراتری کی وجہ سے ایک دن قبل ہندوستان وپاکستان کا میچ ہو سکتاہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.