پاکستانی کرکٹر حسن علی نے کولمبو ٹیسٹ کے دوران بھی انوکھا انداز اپنانے کا موقع ضائع نہیں کیا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بارش نے کھیل نہیں ہونے دیا۔
اس صورتحال میں بھی حسن علی نے موقع کو ضائع نہیں کیا، وہ میدان میں بچھے کورز پر سلائیڈنگ لگاتے رہے۔
پاکستانی فاسٹ بولر گراؤنڈ میں بارش کے دوران خوب انجوائے کرتے رہے۔
حسن علی اپنے چلبلے انداز سے ماضی میں بھی اپنے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ہیں۔