جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کولمبو ٹیسٹ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث ختم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-26
in کھیل
A A
کولمبو ٹیسٹ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث ختم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

کولمبو//سری لنکا کے شہر کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث ختم کر دیا گیا۔
آج صرف 10 اورز کا کھیل ہوسکا، جس میں پاکستان نے 33 رنز اسکور کیے، پاکستان کو میزبان ٹیم پر 12 رنز کی برتری حاصل ہے، عبداللہ شفیق 87 رنز اور کپتان بابر اعظم 28 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 2 میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز شان دار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 166 رنز پر آؤٹ کردیا تھا جبکہ جواب میں عبداللہ شفیق اور شان مسعود کی نصف سنچریوں کی بدولت 2 وکٹوں پر 145 رنز بنالیے تھے۔
آج کھیل کے دوسرے روز کا آغاز پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم نے کیا، بارش سے قبل قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف برتری حاصل کرنے کے لیے درکار 21 رنز بنا لیے تھے جس کے بعد اب پاکستان کو میزبان ٹیم پر 12 رنز کی برتری حاصل ہے۔
اس وقت پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 87 رنز اور کپتان بابر اعظم 28 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ پاکستان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا رکھے ہیں۔
کولمبو میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں گزشتہ روز سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
پاکستان نے پہلے ہی روز سری لنکا کی پٌوری ٹیم آؤٹ کرنے کے بعد اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق 13 کے اسکور پر صرف 6 رنز بنا کر اسیتھا فرنانڈو کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
پٌہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے ایک اچھی شراکت قائم کی اور دونوں بلے بازوں نے 108 رنز کی اچھی شراکت کے دوران اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔
شان مسعود نے 47 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اسیتھا فرنانڈو کی دوسری وکٹ بن گئے۔
عبداللہ شفیق کا ساتھ دینے کے لیے کپتان بابراعظم میدان میں اترے اور دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ گرنے نہیں دی۔
کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز جب کھیل کا اختتام ہوا تو پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 145 رنز بنائے تھے اور سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 21 رنز درکار تھے۔
اس سیریز کے ساتھ دونوں ٹیموں نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کا آغاز کیا ہے۔
سیریز کے دوسرے اور فائنل ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ان تمام کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ تھے۔
کولمبو ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان بابر اعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، شان مسعود، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، نسیم شاہ، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
سری لنکا نے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ باؤلرز وشوا فرنینڈو اور کاسن راجیتھا کی جگہ آسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشنکا کو شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکا کے لیے چھ ون ڈے اور 11 ٹی 20 کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر مدوشنکا نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔
پاکستان نے گال میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا، میچ کی خاص بات مین آف دی میچ قرار دیے گئے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کی شاندار ڈبل سنچری تھی۔
کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے میچز کی بات کی جائے تو سری لنکا نے یہاں کھیلے گئے 43 میں سے 20 میچوں میں فتح حاصل کی جبکہ اسے صرف 9 میچوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
پاکستان نے اس میدان پر اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جس میں اسے صرف ایک میں فتح نصیب ہوئی جبکہ ایک میچ میں شکست کے علاوہ بقیہ میچز کا ڈرا پر اختتام ہوا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

محرم الحرام، اعلیٰ سطحی میٹنگ سے واک اوٹ

Next Post

افغانستان کا پاکستان کی میزبانی سری لنکا میں کرنے کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
ایشیا کپ: افغانستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست

افغانستان کا پاکستان کی میزبانی سری لنکا میں کرنے کا فیصلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.