منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

محرم الحرام، اعلیٰ سطحی میٹنگ سے واک اوٹ

یہ غیر شائستہ اور غیر مہذبانہ طرزعمل ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-26
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

محرم الحرام کی مناسبت سے کمیونٹی کیلئے فراہم اور دستیاب مختلف نوعیت کی سہولیات کاجائزہ لینے کیلئے طلب ایل جی کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں کمیونٹی کے ایک لیڈر نے کچھ اعتراضات اُٹھا کر جو رویہ اور طرز عمل اختیار کیا وہ اس نوعیت کی اہم ترین اور حساس جائزہ میٹنگوں میں شرکت کرنے والوں کے رتبے اور مرتب کے شایان شان نہیں۔ یہ ممکن ہے کہ کچھ علاقوں میں حسب توقع اور حسب ضرورت انتظامات نامکمل ہوں یا سہولیات کا کچھ فقدان ہو لیکن ایسے معاملات کو اعلیٰ سطح کی میٹنگوں میں اُٹھانے اور ایڈریس کرنے کا ایک شائستہ اور مہذب طریقہ کا رہوتا ہے نہ کہ نزاعی بناکر ڈرامہ سٹیج کرنے کا راستہ اختیار کرکے ملک کی چند ایک ٹیلی ویژن چینلوں کے اینکروں کی طرز پر چیخ وپکار کرکے توجہ اپنی طرف کرنے کی سعی لاحاصل کی جائے ۔
ذوالجناح کے جلوس برآمد کرنے کے حوالہ سے کشمیرکا منظرنامہ تبدیل ہوئے اب کئی دہائیاں گذر چکی ہیں۔ کئی علاقوںسے ذوالجناح اور علم شریف کے جلوس برآمد کرنے پر عرصہ سے پابندی عائد ہے۔ یہ پابندیاں کیوں ہیں اور ان پابندیوں کے پیچھے اصل عوامل اور محرکات کیا ہیں وہ کشمیر کی اہل تشیعہ کے تعلق سے مختلف تنظیموں اور ان کی لیڈر شپ سے پوشیدہ نہیں۔ یہ تنظیمیں کئی دہائیاں گذرنے کے باوجود آج تک اس تعلق سے آپسی اختلافات ، جن کی نوعیت اصل میں جو کچھ بھی ہیں، کو آپس میں مل بیٹھ کر ختم نہیں کرپائی ہیں، برعکس اس کے حکومت اور ایڈمنسٹریشن سے مانگ کی جارہی ہے کہ وہ جلوسوں پر عائد پابندیوں کو ہٹادیں۔
پابندیوں کو ہٹانے کے حوالہ سے حکومت کا موقف اور اپروچ یہ ہے کہ اس نوعیت کے معاملات کا تعلق لااینڈ آرڈر اور سکیورٹی سے ہے۔ متعلقہ اداروں سے زمینی صورتحال کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی جارہی ہے جس کا جائز ہ لینے پر ہی پابندی کے تعلق سے کوئی حتمی فیصلہ لیاجاسکتاہے لیکن لیڈر مذکورہ جس کا تعلق پیپلز کانفرنس سے بھی ہے، نے اس حساس نوعیت کے معاملے کو بادی النظرمیں اپنے اور اپنی پارٹی کے سیاسی اہداف سے منسلک کرکے کسی اور رنگ میں رنگنے کی کوشش کی جس کے ردعمل میں میٹنگ میں شریک ایڈمنسٹریشن کے کچھ اعلیٰ عہدیداروں نے بُرا مانا اور مذکورہ لیڈر کو خاموش ہوکر بیٹھنے کی ترغیب دی ۔ لیکن وہ چیخ وپکار کے سین کوپیدا کرکے میٹنگ سے واک آوٹ کرگیا اور باہر آکر نہ صرف کئی دعویٰ کئے بلکہ اس کی پارٹی نے بھی میدان میں چھلانگ مارکر ایڈمنسٹریشن کے خلاف بہت کچھ کہہ ڈالا۔
اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شریک شرعی شعیان کے ایک لیڈر نے اجلاس کے اختتام پر باہر آکر جائزہ میٹنگ میں زیر غور معاملات پر نہ صرف اپنے اطمینان کا اظہار کیا بلکہ یہ اُمید بھی ظاہر کی ذوالجناح یا علم شریف کے جن جلوسوں پر پابندی ہے وہ پابندی ہٹائی جائیگی جیسا کہ اعلیٰ سطح پر یقین دہانی کرائی گئی ہے بلکہ سرینگر کی جامع مسجد میں جمعہ اجتماعات پر جو پابندیاں جاری ہیں ان کو بھی ہٹایا جائے گا۔
کمیونٹی کے دو لیڈروں کے طرز انداز اور طرز اپروچ میںیہ گہرا فرق واضح طور سے نوٹ کیاجارہا ہے، ایک کا شائستہ اور مہذبانہ طرز اور اشتراک عمل جبکہ دوسرے کا غیر شائشتہ اور چیخ وپکار سے عبارت طرز اپروچ۔ آخر کیا وجہ ہے کہ ایک ہی مخصوص اشو پر کمیونٹی کے دو مختلف دھڑوں کا طرز عمل باہم متضاد رہا ؟ سارے اس بات سے واقف ہیں کہ بڈگام اور قمرواری کے درمیان کئی فاصلے ہیں، اختلافات ہیں، مفادات کا گہرا ٹکرائو بھی ہے ، یہ کوئی راز ونیاز کی بات نہیں لیکن ایک کا طرزعمل دوسرے کے طرزعمل سے مختلف اور باہم متضاد کے پیچھے کچھ اور بھی توہوسکتا ہے جس کی زیادہ علمیت عوام کو نہیں ہے۔
پابندیوں کا اطلاق سرینگر کے کچھ علاقوں سے برآمد ہورہے کچھ ذوالجناح اور علم شریف کے جلوسوں تک ہی محدود ہے۔ جبکہ وادی کے کسی دوسرے علاقے سے برآمد ہورہے کسی بھی جلوس پرنہ کوئی پابندی ہے اور نہ جلوس کن راستوں سے گذرتے جائیں گے ان پر کوئی اختلاف ہے ۔ اصل میں اس پابندی کے پیچھے بُنیادی محرکات میں ایک کا تعلق کچھ خاندانوں کی باری اور مفادات سے ہے جبکہ لا اینڈ آرڈر کے تعلق سے بھی نامساعد حالات کے پس منظرمیں پابندیوں کا اطلاق رہا۔ اس تعلق سے سرینگر کے آبی گذر علاقے سے برآمد ہوتے رہے ذوالجناح جلوس، چوٹہ بازار سے برآمد علم شریف کے جلوس کے علاوہ کچھ مقامی سطح کے جلوسوں کی برآمدگی کو خاندانی رقابتوں کا نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجہ میں حکومت اور ایڈمنسٹریشن کو ماضی میںموقع ملا کہ وہ امن وقانون کا سوال اُٹھا کر پابندیاں لگادیں ۔
حیرت کا دوسر اپہلو یہ ہے کہ سجاد غنی لون کی پیپلز کانفرنس نے انتہائی عجلت میں سخت اور تند وتیز لہجہ میں جس ردعمل کا اظہار کیا ہے اس سے یہی فوری تاثر ملا کہ اس کے لیڈر کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں ہنگامہ آرائی اور پھر واک اوٹ پہلے سے طے شدہ تھا جس کا پردے کے پیچھے سے تعلق پارٹی کے سیاسی اہداف اور دہلی سے کچھ اور حاصل کرنے کی چاہت سے ہوسکتا ہے۔ سرینگر کی جامع مسجد میںوقفے وقفے سے جمعہ اجتماعات کا انعقاد ناممکن بنایاجارہا ہے لیکن اُس کے بارے میں پیپلز کانفرنس نے کبھی اپنی زبان کو حرکت نہیںدی۔ گرچہ اسی میٹنگ میںشریک شرعی شعیان سے وابستہ ایک لیڈر نے اپنے ردعمل میں جامع مسجد سرینگر میں جمعہ اجتماعات پر سے پابندی ہٹانے کا بھر پور شائستگی کے ساتھ اپنا موقف پیش کیا اور اُمید ظاہر کی کہ ایڈمنسٹریشن عاشورہ کے جن جلوسوں پر پابندی عائد ہے انہیں بھی ہٹادیا جائے گا۔
مذہبی اور عقیدتی معاملات کو سیاست کے ساتھ جوڑنا اور پھر ان پر ایجی ٹیٹ کرنا حکیمانہ اور دانشمندانہ طرزعمل نہیں، سیاست الگ جانور کا نام ہے جبکہ مذہبی معاملات کا تعلق عقیدت اور جذبات اور احترام کے ساتھ ہے۔ بدقسمتی یہ ہے کہ کشمیر میں بیشتر سیاسی جماعتیں عموماً مذہبی معاملات اور سیاسی اشوز کو آپس میں نتھی کرکے جہاں اپنے لئے حقیر مفادات اور اہداف حاصل کرنے کی دوڑ میں کودتی رہی ہیں وہیں عوام کو بھی ذہنی خلفشار اور اُلجھنوں میں جھونکنے کا راستہ اختیار کرتی رہی ہیں۔ یہ انداز فکر اور اپروچ قابل مذمت ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جب ہمارے ہاں بھی اسمبلی ہوا کرتی تھی

Next Post

کولمبو ٹیسٹ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث ختم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
کولمبو ٹیسٹ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث ختم

کولمبو ٹیسٹ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث ختم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.