منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہند- سری لنکا کاباہمی تجارت ہندوستانی روپے میں کرنے کا عہد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-22
in قومی خبریں
A A
ہند- سری لنکا کاباہمی تجارت ہندوستانی روپے میں کرنے کا عہد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

نئی دہلی// ہند۔ سری لنکا نے طویل مدتی اقتصادی شراکت داری کے وژن پر مبنی اقتصادی اور تکنیکی تعاون کے معاہدے (ای ٹی سی اے )کے ساتھ ہی سری لنکا میں ڈیجیٹل اقتصادی روابط پیداکرکے یو پی آئی کے نفاذ اور دو طرفہ تجارت ہندوستانی روپے میں کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔
یہ فیصلے یہاں حیدرآباد ہاوس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کے درمیان وفود کی سطح کی دو طرفہ چوٹی کانفرنس میں کے ے گئے ۔ دونوں رہنماوں نے ذاتی طور پر گفتگو بھی کی اور ایک ساتھ ظہرانہ کیا۔ اس میٹنگ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوال، خارجہ سکریٹری ونے کواترا اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔
میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے پانچ معاہدوں پر دستخط کیے گئے جس میں سری لنکا میں اقتصادی لین دین کے لیے یو پی آئی کی درخواستوں کی منظوری کے لیے این آئی پی ایل اور ‘لنکا پے ’ کے درمیان نیٹ ورک ٹو نیٹ ورک کا معاہدہ بھی شامل ہے ۔ دیگر معاہدوں میں مویشی پروری اور ڈیری، قابل تجدید توانائی اور سامپور سولر پاور پلانٹ، اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر عمل درآمد شامل ہے ۔ دونوں رہنمائوں نے ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان سمندری، فضائی، توانائی اور عوام سے عوام کے مابین رابطے کو مضبوط بنانے کے علاوہ سیاحت، توانائی، تجارت، اعلیٰ تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی میں باہمی تعاون کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ مسٹر مودی نے سری لنکا میں رہنے والی تمل کمیونٹی کے کاز کو بھیپرزور طور پر اٹھایا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت ہندوستانی روپے میں کرنے ، ہندوستان سے سری لنکا تک پیٹرولیم پائپ لائن بچھانے اور مسافر فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پل کی تعمیر کا مطالعہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، حالانکہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا یہ پل دھنش کوٹی سے پورانک رام سیتو تک کے راستے پر تجویز کیا جائے گا یا کسی اور جگہ۔ سیاحت کو بڑھانے کے لیے بیداری بڑھانے اور ہندوستان کے بدھسٹ سرکٹ اور رامائن ٹریل کے ساتھ ساتھ سری لنکا میں بدھ، ہندو اور دیگر مذہبی عبادت گاہوں کے قدیم مقامات کو مقبول بنانے کی بات بھی کی گئی ہے ۔ ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔
بعد ازاں دونوں رہنمائوں نے پریس بیانات بھی دیئے ۔ مسٹر مودی نے سری لنکا کے صدر شری وکرما سنگھے اور ان کے وفد کا ہندوستان میں پرتپاک خیرمقدم کیا اور صدر شری وکرما سنگھے کو عہدہ سنبھالنے کا ایک سال مکمل ہونے پر ہندوستان کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ”گزشتہ ایک سال سری لنکا کے لوگوں کے لیے چیلنجوں سے بھرا رہا ہے ۔ ایک قریبی دوست ہونے کے ناطے ہمیشہ کی طرح، ہم بحران کی اس گھڑی میں سری لنکا کے لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ میں سری لنکا کے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں جس حوصلے کے ساتھ انہوں نے ان مشکل حالات کا سامنا کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے تعلقات ہماری تہذیبوں کی طرح ہی قدیم بھی ہیں اور وسیع بھی ہیں۔ ہندوستان کی پالیسی پڑوسی سب سے پہلے اورساگرویژن دونوں میں بھی سری لنکا کا ایک اہم مقام ہے ۔ آج ہم نے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر اپنے خیالات کا اشتراک کیا۔ ہمارا ماننا ہے کہ ہندوستان اور سری لنکا کے سیکورٹی مفادات اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اور اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کی سلامتی اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مل جل کر کام کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اگرہم بھارت کو اوول میں ہراسکتے تو کہیں بھی ہراسکتے ہیں،وقاریونس

Next Post

سپریم کورٹ میں فلم ‘آدی پرش’ کے خلاف دائر درخواستیں مسترد، ہائی کورٹ کی کارروائی پر روک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی
قومی خبریں

32 ہوائی اڈے مسافرطیاروں کے لیے 15مئی تک بند

2025-05-12
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
قومی خبریں

مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-12
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

شیوراج نے پاکستان کی سرحد سے متصل اضلاع میں زراعت سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا

2025-05-12
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مستقل کمیشن پر عدالت کا فیصلہ خواتین افسران کے حوصلے بلند کرے گا: کانگریس

2025-05-12
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

سپریم کورٹ میں فلم 'آدی پرش' کے خلاف دائر درخواستیں مسترد، ہائی کورٹ کی کارروائی پر روک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.