منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مانسون اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا میں کام کاج نہیں ہوا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-21
in قومی خبریں
A A
تریپورہ میں درجہ فہرست قبائل سے متعلق ترمیمی بل پر پارلیمنٹ کی مہرثبت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی/حکومت کی جانب سے منی پور کے پرتشدد واقعات پر بحث کا مطالبہ ماننے کے باوجود اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے مانسون اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
دوپہر 2 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، پریذائیڈنگ آفیسر کریٹ سولنکی نے کہا کہ ایوان میں متعدد اراکین کی طرف سے تحریک التواء موصول ہوئی ہے لیکن اسپیکر نے کسی تحریک کو قبول نہیں کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ضروری دستاویزات ایوان کے فلور پر رکھنے کے لیے وزراء کے نام پکارنا شروع کر دیے ۔
تبھی اپوزیشن اراکین چاہ ایوان میں جمع ہوگئے اور منی پور کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے انہوں نے نعرے بازی شروع کر دی اور صدر نشیں کی نشست کے گرد آ گئے ۔ دستاویزات رکھنے کے بعد پریذائیڈنگ آفیسر نے ممبران سے ضابطہ 377 کے تحت معاملات تحریری طور پر پیش کرنے کی اراکین سے درخواست کی ۔
اس کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ ہم یہ بات ریکارڈ پر کہنا چاہتے ہیں اور ایوان کے ڈپٹی لیڈر راج ناتھ سنگھ نے بھی یہ واضح کر دیا ہے کہ حکومت انسانی حساسیت سے جڑے منی پور واقعات پر دونوں ایوانوں میں بحث کے لیے تیار ہے اور وزیر داخلہ بھی اس کا تفصیل سے جواب دینا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے ہم اپوزیشن سے گزارش کرتے ہیں کہ ایوان کو وہ احسن طریقے سے چلنے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا کے معزز اسپیکر کو وقت طے کرنے دیں۔
اس پر مسٹر سولنکی نے کہا کہ حکومت کا ذہن صاف ہے اور آپ بھی بیٹھ کر بحث کریں۔ لیکن اس اپیک کے باوجود ہنگامہ نہیں رکا اور نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ اس پر مسٹر سولنکی نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
اس سے پہلے جب ایوان کی کارروائی 11 بجے شروع ہوئی تو اسپیکر اوم برلا نے ایوان کے دو موجودہ اراکین رتن لال کٹاریہ اور سریش نارائن دھنورکر اور 11 سابق اراکین کے انتقال کی اطلاع دی۔ مسٹر کٹاریہ انبالہ پارلیمانی سیٹ سے موجودہ لوک سبھا ممبر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ 13ویں اور 16ویں لوک سبھا کے رکن اور سابق مرکزی وزیر اور کئی پارلیمانی کمیٹیوں کے رکن بھی رہ چکے تھے ۔ ان کا انتقال 18 مئی 2023 کو ہوا۔ سریش نارائن دھنورکر مہاراشٹر کے چندر پور حلقہ سے لوک سبھا کے موجودہ رکن تھے ۔ ان کا انتقال 30 مئی 2023 کو ہوا۔
اسپیکر نے شرومنی اکالی دل کے سینئر لیڈروں پرکاش سنگھ بادل، رنجیت سنگھ، سوجن سنگھ بنڈیلا، سندیپن تھوراٹ، ڈاکٹر وشواناتھن کنیتھی، عتیق احمد، ترلوچن کاننگو، الیاس اعظمی، انادی چرن داس، نہال سنگھ اور راج کرن سنگھ کے انتقال کا بھی حوالہ دیا۔ سردار پرکاش سنگھ بادل چھٹی لوک سبھا کے رکن تھے ۔ وہ پانچ مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے ۔ مسٹر بادل کا 23 اپریل 2023 کو 95 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔
موجودہ اور سابق اراکین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایشیاکپ؛ بھارتی ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کی پاک بھارت فائنل دیکھنے کی خواہش

Next Post

کانگریس نے راجستھان قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابی کمیٹی تشکیل دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

کانگریس نے راجستھان قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابی کمیٹی تشکیل دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.