کولکتہ//
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ نے ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راول ڈریوڈ نے کہا کہ ہم ابتدائی دو میچز پاکستان اور نیپال کے خلاف کھیلیں گے، ہمیں دونوں گیمز جیتنا ہوں گے اور توقع رکھیں گے کہ پاکستان بھی ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرے تاکہ ایونٹ میں تیسری مرتبہ بھی سامنا ہو۔
سابق کپتان و کوچ نے کہا کہ پاک بھارت میچز دیکھنا خوش آئند ہے مجھے توقع ہے کہ پاکستان بھی ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائے گا اور زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
سابق کپتان و کوچ نے کہا کہ پاک بھارت میچز دیکھنا خوش آئند ہے مجھے توقع ہے کہ پاکستان بھی ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائے گا اور زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
ایشیاکپ کا آغاز 30 اگست سے ہوگا، جس میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جبکہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا۔ دونوں ٹیمیں 2 ستمبر کو ٹکرائیں گی۔
پہلی بار پاکستان اور سری لنکا ایونٹ کی مشترکہ میزبانی کریں گے، ہندوستان اور پاکستان دونوں کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے، ممکنہ طور پر ایشیاکپ کے 16 ویں ایڈیشن میں روایتی حریفوں کے درمیان 19 دنوں کے اندر تین مقابلے ہونے کی توقع ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 50 اوورز فارمیٹ کا یہ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔