نئی دہلی// پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے موقع پر حکومت نے بدھ کو کہا کہ وہ منی پور سمیت تمام مسائل پر دونوں ایوانوں میں باضابطہ بحث کے لئے تیار ہے اورایوان میں ہموار کام کرنے میں اپوزیشن کے تعاون کی توقع ہے ۔
پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے جمعرات کو شروع ہونے والے مانسون اجلاس سے قبل منعقدہ کل جماعتی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ آج کی میٹنگ میں تمام پارٹیوں نے منی پور مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ "حکومت منی پور کے مسئلہ پر اسپیکر/چیئرمین کی اجازت سے اور ان کی جانب سے مقررہ وقت پر بحث کرنے کے لیے تیار ہے ۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کئی پارٹیاں وزیر اعظم نریندر مودی سے منی پور میں تشدد پر بحث کا جواب دینے کا مطالبہ کر رہی ہیں، مسٹر جوشی نے کہاکہ یہ معاملہ وزارت داخلہ سے متعلق ہے اور یہ وزارت اس معاملے میں نوڈل وزارت ہے ۔ پارلیمانی طریقہ کار کے تحت وزارت سے متعلق موضوع پر جواب دینے کے قواعد موجود ہیں، اگر اپوزیشن ایسا مطالبہ کر رہی ہے تو یہ ایوان میں ہنگامہ برپا کرنے کا بہانہ لگتا ہے ۔ ’’
انہوں نے کہاکہ ہم نے آج کی میٹنگ میں تمام پارٹیوں سے کہا کہ حکومت منی پور کے مسئلہ پر بات چیت کے لئے تیار ہے ، اس لئے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ بحث کے دوران وزیر اعظم کو آنا چاہئے یا کس کو آنا چاہئے ۔
اپوزیشن شاید ایوان میں ہنگامہ کرنے کے لیے یہ بہانہ کر رہی ہے ۔
مسٹر جوشی نے کہاکہ ”ہم نے ایوان کو آسانی سے چلانے کے لیے سب سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے کہ ایوان صحیح طریقے سے چلے ، لیکن چھوٹے مسائل پر ہنگامہ کون کھڑا کرتا ہے ۔ دنیا جانتی ہے ۔