انقرہ// صدر رجب طیب ایردوان نے والی بال میں نیشنز لیگ 2023 میں چیمپئن بننے والی ترک ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے اپنے پیغام میں صدر ایردوان نے کہا کہ میں قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو ترکیہ کا فخر ہیں، جنہوں نے نیشنزلیگ کا چیمپئن بن کر تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ فائنل میچ میں چین کو شکست دینے والا ترکیہ اس کھیل میں عالمی سطح پر اول نمبر پر آگیا ہے۔ترک ٹیم نے مقابلے کا آغاز شاندار طریقے سے کیا۔پہلے سیٹ کو چاند ستارے والی ٹیم نے 25۔22 کے اسکور سے اپنے نام کیا۔
دوسرے سیٹ میں کم غلطیاں کرنے والے چین نے یہ سیٹ 25۔22 سے اپنے نام کر لیا۔تیسرے سیٹ میں ترک ٹیم نے دوبارہ اپنا پلا بھاری کرتے ہوئے اسے 25۔19 کے اسکور سے پورا کیا۔
چوتھے سیٹ کو 25۔ 16 کے اسکور سے جیتنے والی ترک قومی ٹیم نے چمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ترک قومی والی بال ٹیم برائے خواتین کی یہ بین الاقوامی سطح پر عظیم ترین کامیابی ہے۔