منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاھو کی خفت، جو بائیڈن منگل کو صرف اسرائیلی صدر ہرزوگ کا استقبال کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-16
in عالمی خبریں
A A
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

واشنگٹن//
امریکی صدر جو بائیڈن منگل کو وائٹ ہاؤس میں اپنے اسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعاون، اسرائیل اور خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات، ایرانی جوہری پروگرام اور ایران کے ساتھ روس کے فوجی تعلقات پر بات چیت ہوگی۔ امریکی نائب صدر کیملا ہیرس بدھ کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی صدر کا استقبال کریں گی۔ اسرائیلی صدر کا یہ دورہ 1948 میں ملک کے قیام کی پچھترویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر ہو گا۔ اسحاق ہرزوگ کو بدھ کو امریکی ایوان نمائندگان اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔
بائیڈن کی جانب سے اسرائیلی صدر کو مدعو کیا گیا۔ اس دعوت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے لیے ایک طرح کی بے توقیری ظاہر کی ہے۔ نیتن یاھو کو دسمبر میں اپنے انتخاب کے بعد اور چھٹی بار الیکشن جیتنے کے بعد سے اب تک وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے کا سرکاری دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ اسرائیل کے ہر منتخب ہونے والے وزیر اعظم کو مدعو کیے جانے کی روایت کے باوجود نیتن یاھو کو دعوت نہیں دی گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بائیڈن اسرائیلی صدر کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔ یہ ملاقات ہماری مشترکہ جمہوری اقدار کی اہمیت پر زور دے گی۔ ملاقات میں آزادی، خوشحالی اور سلامتی کے مساوی اقدامات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے اور خطے میں ایران کا غیر مستحکم رویہ پر بھی گفتگو ہوگی۔
اسرائیلی صدر کا ریاست ہائے متحدہ کا دورہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد کے دور کے بعد ہے۔ اسی طرح اس سے قبل امریکہ کی جانب سے بائیڈن نیتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کو یہودی بستیوں کی تعمیر نو پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا چکا ہے۔
امریکی قانون سازوں نے کہا ہے کہ بائیڈن نیتن یاہو کو نظر انداز کرتے ہیں کیونکہ ایرانی جوہری معاہدے کے بارے میں امریکی اور اسرائیلی نظریات میں اختلاف ہے۔ دیگر تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان مسلسل قریبی انٹیلی جنس اور فوجی تعاون کے باوجود نیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان تعلقات اسرائیلی عدالتی اصلاحات کے بحران کی وجہ سے بہت کشیدہ ہیں۔
بائیڈن نے نیتن یاہو کی حکومت کو گولڈا میئر کے دور کے بعد سے سب سے زیادہ سخت گیر اور سب سے زیادہ دائیں بازو کی حکومت قرار دیا تھا۔
بائیڈن نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت کے ارکان شدت پسند ہیں۔ انہوں نے کہا فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے بہترین راستہ کے طور پر دو ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت کی تصدیق کرتا ہوں۔
دوسری جانب اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر نے امریکی صدر پر حملہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ صدر بائیڈن کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اسرائیل اب امریکی دنیا کا دوسرا ستارہ نہیں رہا۔ وہ مجھے ایک انتہا پسند کیسے قرار دیتے ہیں۔ میں تو اسرائیل کے شہریوں ہتھیار اس لیے دے رہا ہوں تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

6 ماہ کے دوران یورپ پہنچنے کی کوشش میں 300 بچے سمندر میں ڈوب گئے

Next Post

برطانوی حکومت کی شہزادہ محمد بن سلمان کو لندن آنے کی دعوت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات

برطانوی حکومت کی شہزادہ محمد بن سلمان کو لندن آنے کی دعوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.