جے پور// صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے راجستھان کی ثقافت کو بھرپور اور منفرد بتاتے ہوئے کہا کہ موسیقی اور رقص کے ساتھ ساتھ راجستھانی کھانوں اور مہمان نوازی کی پوری دنیا میں دھوم ہے ۔
محترمہ مرمو نے ہفتہ کو یہاں راج بھون میں بھارتیہ بھاشا اور سنسکرت سنگم کے وفد سے ملاقات کے دوران وینا گروپ جے پور کی جانب سے شادی کے گیت پر تین زبانوں میں تصویر کے ساتھ شائع شدہ کافی ٹیبل بکس کا مشاہدہ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے شادی کے تمام گانوں کو راجستھانی کے ساتھ ساتھ ہندی اور انگریزی میں بھی لکھنے کے ساتھ مشکل الفاظ کے معنی دینے کو بہت مفید بتایا۔
اس موقع پر صدر جمہوریہ کو بتایا گیا کہ دو کافی ٹیبل بکس کے اس 222 شادی کے گانوں کے دنیا کے سب سے بڑے مجموعہ میں شادی کی تمام رسومات کے گانے اور 24 پینٹنگز شامل کئے گئے ہیں جو کہ شادی کی مبارک تقریب کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دیں گے ۔ ساتھ ہی یہ ہماری بھرپور روایات کو برقرار رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
وفد میں سنگم کے سرپرست اور وینا میوزک کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیمجیت مالو، چیئرمین کمیش کمار جین اور مشیر گوپیندر ناتھ بھٹ شامل تھے ۔ انہوں نے راجستھانی آرٹ اور ثقافت پر ایک کثیر رنگی ماہانہ میگزین سور سریتا میگزین کا شمارہ اور شادی کے گانوں پرجاری دو کافی ٹیبل بک، کیسٹس اورپین ڈرائیو کا سیٹ صدر کو پیش کیا۔