جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

سرینگر‘ چرار شریف اور کشتواڑ سڑک حادثوں میں ۵ ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-14
in ٹاپ سٹوری
A A
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان

’کشمیر میں عام لوگ دہشت گردی کیخلاف ہیں‘

سرینگر/۱۴جولائی
سرینگر ‘ چرار شریف اور کشتواڑ میں ہوئے مختلف سڑک حادثوں میں ایک معمر خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے نوشہرہ علاقے میں جمعے کی صبح ایک گاڑی نے معمر خاتون کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس کی برسرموقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق بڈگام سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں علاج ومعالجہ کرنے کی غرض سے آئی ہوئی تھیں جوں ہی نوشہرہ کے نزدیک پہنچی تو ایک گاڑی نے اس کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ خاتون کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکی۔
متوفی کی شناخت مہرا ساکن بڈگام کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کی ۔
ادھروسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں جمعے کی سہ پہر کو ایک ٹاٹا موبائیل ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں معمر شہری از جان جبکہ اس کا ساتھی شدید طور پر زخمی ہوا ہے ۔
پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ چرار شریف کے رہکائی علاقے میں ایک ٹا ٹا موبائیل زیر نمبر JK01T-3438 کھائی میں جاگری ۔
آفیسر نے بتایا کہ حادثے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے 60سالہ بشیر احمد بٹ عرف ریشی ولد عبدالعزیز ساکن ہفرو بٹہ پورہ کو مردہ قرار دیا۔
زخمی کی پہچان گلزار احمد ولد عبدالعزیز گنائی ساکن ہفرو بٹہ پورہ کے بطور کی گئی ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
اس دوران جموں صوبہ کے کشتواڑ ضلع میں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق کشتواڑ میں جمعے کی سہ پہر کو ایک گاڑی زیر نمبر(JK17-6327)زیر تعمیر کیرو ہائیڈل پروجیکٹ کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دیا۔
ہلاک شدگان کی شناخت انیس سالہ ڈرائیور بادل کمار ولد رنجیت سنگھ ساکن بڈا لور ، 25سالہ عاشق حسین ولد اشرف ملک اور 38سالہ چھانجگو رام کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انتہائی مطلوب ٹی آر ایف ملی ٹینٹ اشتہاری قرار

Next Post

مناسب وقت… صبر کیجئے !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان
ٹاپ سٹوری

اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان

2025-07-10
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’کشمیر میں عام لوگ دہشت گردی کیخلاف ہیں‘

2025-07-09
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

مناسب وقت… صبر کیجئے !

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.