منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی میں اتوار تک تمام اسکول، کالج، یونیورسٹیاں بند رہیں گی: کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-14
in قومی خبریں
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمنا میں پانی کی سطح بڑھنے کے بعد تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ دہلی کے تمام سرکاری دفاتر کو اتوار تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے ۔
جمعرات کو لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کی صدارت میں ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں جمنا میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کو لے کر کئی اہم فیصلے لیے گئے ۔ فیصلوں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے آج کہا کہ جمنا کے پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے ، اس لیے ضروری خدمات کے علاوہ دہلی حکومت کے تمام دفاتر کو اتوار تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ تمام ملازمین اتوار تک گھر سے کام کریں گے ۔ پرائیویٹ اداروں سے بھی ایڈوائزری جاری کرکے گھر سے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی اپیل کی جارہی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیرآباد، چندروال اور اوکھلا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کو بند کرنا پڑا۔ جس کی وجہ سے پانی کی پیداوار میں 25 فیصد کمی آئی ہے ۔ دہلی حکومت پانی کی راشننگ کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں پانی کی بہت زیادہ کمی ہونے والی ہے ۔ تین واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے بند ہونے کی وجہ سے دہلی کی پانی کی پیداواری صلاحیت 25 فیصد کم ہو گئی ہے ۔ دہلی کے لوگوں کو ایک دو دن پانی کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ دہلی میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔ صرف ضروری خدمات والی گاڑیوں کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ امدادی مراکز میں بیت الخلاء اور غسل خانوں کا کافی مسئلہ تھا کیونکہ کنور میں کئی کیمپ بنائے گئے ہیں، انہیں وہاں بھیجا گیا ہے ۔ امدادی مراکز کو اب اسکولوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی کے مختلف علاقوں میں قائم امدادی مراکز میں تقریباً 20 ہزار لوگ ہیں۔ 50 سے زائد کشتیوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔ ضرورت پڑی تو مزید کشتیوں کا انتظام کیا جائے گا۔ ہتھنی کنڈ بیراج میں جتنا پانی آرہا ہے اسے چھوڑاجارہا ہے ، کیونکہ وہاں کوئی ذخیرہ کرنے کا انتظام نہیں ہے ۔ اس کی وجہ سے امکان ہے کہ آج شام تک جمنا کے پانی کی سطح کچھ زیادہ ہوجائے گی۔ اس کے بعد پانی کی سطح نیچے جانے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بحریہ کے لیے فرانس سے 26 رافیل ایم طیاروں کی خریداری کی منظوری

Next Post

اتراکھنڈ میں پد یاترا کرکے اگنی ویر اسکیم کے نقصان کی جانکاری دیں گے : راہل۔کھڑگے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
راہل گاندھی نے ہار کو تسلیم کیا

اتراکھنڈ میں پد یاترا کرکے اگنی ویر اسکیم کے نقصان کی جانکاری دیں گے : راہل۔کھڑگے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.