جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بحریہ کے لیے فرانس سے 26 رافیل ایم طیاروں کی خریداری کی منظوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-14
in قومی خبریں
A A
بحریہ کا مگ -29-K جنگی طیارہ گوا میں گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی کے فرانس کے دورے کے درمیان حکومت نے بحریہ کے لیے فرانس سے 26 رافیل ایم لڑاکا طیاروں اور تین اسکارپین کلاس آبدوزوں کی خریداری کو منظوری دے دی ہے ۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں جمعرات کو یہاں منعقدہ دفاعی خریداری کونسل کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔
وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح ہی فرانس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے تھے ۔ ان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط ہونے ہیں۔ بحریہ کے لیے 26 رافیل ایم لڑاکا طیاروں کی خریداری سے متعلق معاہدے کا بھی امکان ہے ۔ یہ طیارے ملک کے پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت پر تعینات کیے جائیں گے ۔ بحریہ نے آزمائشوں کے بعد رافیل ایم کو امریکی لڑاکا طیارے ایف-18 پر ترجیح دی ہے ۔
رافیل ایم طیاروں کی خریداری کی منظوری ضرورت کی بنیاد پر دی گئی ہے اور یہ طیارے فرانسیسی حکومت سے ایک بین الحکومتی معاہدے کے تحت خریدے جائیں گے ۔ یہ طیارے متعلقہ آلات، ہتھیاروں، سمیلیٹروں، اسپیئرز، دستاویزات، عملے کی تربیت اور لاجسٹک سپورٹ کے پیکیج کے تحت خریدے جائیں گے ۔
معاہدے کی قیمت اور شرائط پر فرانسیسی حکومت کے ساتھ تمام متعلقہ پہلوؤں اور دوسرے ممالک کو فروخت کیے گئے اسی طرح کے طیاروں کی قیمت کی بنیاد پر بات چیت میں طے کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہندوستانی ضروریات پر مبنی آلات، دیکھ بھال، مرمت اور آپریشن ہب سے متعلق امور بھی بات چیت میں شامل کیے جائیں گے ۔
خریداری کونسل نے بحریہ کے لیے ضرورت کی بنیاد پر خرید (انڈین) زمرے کے تحت تین اضافی اسکارپین آبدوزوں کی خریداری کو بھی منظوری دی۔
کونسل نے کیپٹل پروکیورمنٹ کیسز کے تمام زمروں میں دیسی مواد کو بڑھانے کے لیے رہنما خطوط کی تجاویز کی بھی منظوری دی۔ اس سے دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
رافیل ایم لڑاکا طیارے اور اسکارپین آبدوز کی خریداری سے بحریہ کی فائر پاور میں اضافہ ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاداب خان کی نظر دورہ آسٹریلیا پر

Next Post

دہلی میں اتوار تک تمام اسکول، کالج، یونیورسٹیاں بند رہیں گی: کیجریوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

دہلی میں اتوار تک تمام اسکول، کالج، یونیورسٹیاں بند رہیں گی: کیجریوال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.