اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کاروبار

آن لائن گیمنگ، کیسینو اور ہارس ریس پر 28 فیصد جی ایس ٹی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-13
in کاروبار
A A
مسلسل 13ویں مہینے جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ کروڑ سے زیادہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

دسمبر میں جی ایس ٹی کی وصولی 176857 کروڑ رہی

نئی دہلی// گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل نے چار مصنوعات پر جی ایس ٹی کم کرنے کے ساتھ ہی کینسر کی مفید ادویات اور کھانے پینے کی بعض اشیاء اور نجی کمپنیوں کی سٹیلائٹ لانچ خدمات کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے ۔جبکہ کیسینو، ہارس ریس کے ساتھ ہی آن لائن گیمنگ پر 28 فیصد جی ایس ٹی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کونسل کی 50ویں میٹنگ کے بعد یہاں پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ غیر مطبوخہ اور غیر فرائی والے ناشتے کی کی پیکٹ پر جی ایس ٹی کو 18 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح مچھلی سے بنے پیسٹ پر جی ایس ٹی بھی 18 فیصد سے کم کر کے پانچ فیصد کر دیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ زیب و زینت کے زری دھاگے پر جی ایس ٹی کو 12 فیصد سے کم کر کے پانچ فیصد کر دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایل ڈی سلیگ پر جی ایس ٹی 18 فیصد سے کم کر کے پانچ فیصد کر دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کینسر کی بیماری میں استعمال ہونے والی ڈائنوٹکسیماب (سیرازیبا) دوا کی درآمد پر آئی جی ایس ٹی نہیں لگے گا۔ اس کے ساتھ نادر بیماریوں کے لیے مفید ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء کی درآمد پر آئی جی ایس ٹی نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ کیسینو، ہارس ریس کے ساتھ ہی آن لائن گیمنگ پر 28 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اگرچہ گوا اور سکم نے کیسینو پر 28 فیصد جی ایس ٹی کی مخالفت کی تھی، لیکن کونسل نے انہیں مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل (ایس یو وی9 کی نئی تعریف طے کی گئی ہے اور اب 1500 سی سی سے زائد کے انجن والی گاڑیوں، چار میٹر سے زیادہ لمبی مسافر گاڑیوں اور بغیر ایکسل کے 170 ملی میٹر اور اس سے زیادہ کی گراؤنڈ کلیئرنس والی گاڑیوں پر جی ایس ٹی کا سرچارج لگایا جائے گا۔ تمام یوٹیلیٹی گاڑیاں بھی اس زمرے میں آئیں گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آر بی ایل بینک اور آئی سی آئی سی آئی بینک کو ان بینکوں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں بینکوں کو سونے ، چاندی اور پلاٹینم کی درآمد پر آئی جی ایس ٹی سے چھوٹ حاصل ہے ۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ کونسل نے سیٹلائٹ لانچ خدمات پر نجی کمپنیوں کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ دہلی اور پنجاب کے وزرائے خزانہ نے جی ایس ٹی کے کچھ معاملات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو منتقل کرنے پر اعتراض کیا، لیکن ان کے شکوک و شبہات کو دور کیا گیا اور انہیں متعلقہ التزامات کی وضاحت کی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجیو کمار نے انتخابی اداروں کے عالمی اجلاس میں شرکت کی

Next Post

وزیراعظم جمعرات سے فرانس اور متحدہ عرب امارات کے دورہ پر رہیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
مسلسل 13ویں مہینے جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ کروڑ سے زیادہ
کاروبار

دسمبر میں جی ایس ٹی کی وصولی 176857 کروڑ رہی

2025-01-02
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
قومی خبریں

دوسری سہ ماہی میں ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو گھٹ کر 5.4 فیصد رہ گئی: حکومت کا تخمینہ

2024-11-30
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
کاروبار

موجودہ مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح نمو 7.0 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے : ایس بی آئی

2024-09-01
کاروبار

مہنگائی کی شرح کم ہونے سے کسانوں کو فائدہ : شکتی کانت داس

2024-07-06
سرینگر میں۲۸جون سے جی ایس ٹی کونسل کا ۴۷واں اجلاس
کاروبار

تاجروں کو بجٹ میں ٹیکس سے راحت، جی ایس ٹی کی شرحیں کم کئے جانے کی امید

2024-06-23
گیہوں کی برآمد پر پابندی اس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر لگائی گئی: حکومت
کاروبار

اپریل کے مقابلے مئی میں خوردہ مہنگائی میں معمولی راحت

2024-06-13
مسلسل 13ویں مہینے جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ کروڑ سے زیادہ
قومی خبریں

مارچ میں جی ایس ٹی ریونیو 1.78 لاکھ کروڑ روپے سے متجاوز

2024-04-02
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

وزیراعظم جمعرات سے فرانس اور متحدہ عرب امارات کے دورہ پر رہیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.