لاہور// پاکستان کے موجودہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بابر اعظم کو قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی وکالت کیوں کی تھی۔ پی سی بی کی سربراہی میں تبدیلی کے بعد کپتان کی ممکنہ تبدیلی کی افواہوں کے درمیان آرتھر نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے بابر کی حمایت کی اور یہاں تک کہ اس معاملے پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی سے بات چیت بھی کی۔
مکی آرتھر کا مقصد اس بات پر زور دینا تھا کہ بابر ایک لیڈر کے طور پر بڑا اور پختہ ہو چکا ہے، اور اس کا خیال تھا کہ اس کے لیے ٹیم کی قیادت جاری رکھنا بہت ضروری ہے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ "بابر میرا فخر ہے، جس طرح اس نے ورلڈ کلاس بلے باز کے طور پر ترقی کی ہے اور ایک لیڈر کے طور پر پختہ ہوا ہے۔
کرکٹ کھیلنے کا ہمارا پورا نیا فلسفہ ‘دی پاکستانی وے بابر کے گرد گھومتا ہے”۔