جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پوری آزادی کے ساتھ کھیلیں جیسوال: رہانے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-12
in کھیل
A A
ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے رہانے کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

ڈومینیکا//ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے چاہتے ہیں کہ نوجوان ٹیلنٹ یشسوی جیسوال اگرویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرتے ہیں تو وہ پوری آزادی کے ساتھ کھیلیں۔
رہانے نے پہلے ٹیسٹ سے قبل منگل کو نامہ نگاروں سے کہا، ’’سب سے پہلے، میں ان کے لیے خوش ہوں۔ انہوں نے ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آئی پی ایل میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔ وہ سرخ گیند کی کرکٹ میں جس طرح سے بلے بازی کر رہے ہیں وہ سب سے اہم ہے۔ اونہں نے گزشتہ سال دلیپ ٹرافی میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
رہانے نے کہا، ’’میرا ان کے لیے صرف یہی پیغام ہوگا کہ وہ جس طرح سے اب تک بیٹنگ کرتے رہے ہیں اسی طرح سے بلے بازی کریں۔ انٹرنیشنل کرکٹ اور دیگر چیزوں کے بارے میں زیادہ نہ سوچیں اور آزادی سے کھیلیں۔ میرے خیال میں انہیں میدان میں جاکراپنا کھیل کھیلنے کی ضرورت ہے۔ یہ بہت اہم ہے۔ میں اس کے لیے بہت خوش ہوں۔”
ہندوستانی ٹیم 2023-25 ​​ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ مہم کا آغاز کرتے ہوئے بدھ سے شروع ہونے والے میچ میں کیریبین ٹیم کا سامنا کرے گی۔ نمبر تین کے تجربہ کار بلے باز چیتشور پجارا کے باہر ہونے کے بعد جیسوال کا ڈیبیو یقینی ہے۔
جیسوال نے اب تک 26 فرسٹ کلاس اننگز میں 80 سے زیادہ کی اوسط سے رنز بنائے ہیں اور گزشتہ سال دلیپ ٹرافی کے فائنل میں بھی شاندار 265 رنز بنائے تھے۔ راجستھان رائلز کے لیے کھیلنے والے جیسوال نے بھی اس سال کے آئی پی ایل میں 48 کی اوسط اور 163.61 کے اسٹرائیک ریٹ سے 625 رنز بنائے۔
رہانے نے کہا، "پجارا کی جگہ جو بھی کھیلے گا، اس کے لئے یقینی طور پر ایک موقع ہے۔ یہ اس شخص کے لیے اچھا کرنے کا بہترین موقع ہے۔ میں نہیں جانتا کہ تیسرے نمبر پر کون کھیلے گا، لیکن جو بھی ہو، مجھے یقین ہے کہ وہ اچھا کرے گا۔”
ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستان کے باؤلنگ اٹیک میں بھی ایک نیا چہرہ دیکھنے کی امید ہے۔ تجربہ کار تیز گیند باز محمد شامی کے کام کا بوجھ سنبھالنے کے لیے انہیں کیریبین سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں محمد سراج کا ساتھ دینے کے لیے جے دیو انادکٹ یا مکیش کمار میں کوئی الیون میں جگہ بنا سکتا ہے۔
رہانے نے کہا، ’’سراج ایک سینئر بولر ہیں، جے دیو نے کافی کرکٹ کھیلی ہے، باقی دو کھلاڑی (شاردول ٹھاکر اور نودیپ سینی) کے پاس بھی کافی تجربہ ہے۔ وہ واقعی اچھا کام کر رہے ہیں، لہذا یہ سب کے لیے اچھا کرنے کا موقع ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "شامی، ظاہر ہے کہ اگر وہ سینئر باؤلر ہیں تو اس نے ہمارے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن انہیں آرام کی ضرورت ہے۔ اس لیے یہ ان کھلاڑیوں کے لیے ایک بہت اچھا موقع ہے جنہیں موقع ملے گا اور مجھے یقین ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری لنکا کے خلاف پاکستان کی عمدہ بولنگ

Next Post

شاہ نابارڈ کے 42 ویں یوم تاسیس پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
دہلی میں کشمیر پر ایک اور اجلاس ہوگا

شاہ نابارڈ کے 42 ویں یوم تاسیس پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.