کولمبو،//سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی بولرز نے عمدہ بولنگ کی ہے۔
ہمبن ٹوٹا میں قومی ٹیم کا دو روزہ وارم اپ میچ جاری ہے۔ پاکستان نے ایس ایل سی الیون کو ایک سو چھیانوے رن پر آؤٹ کر دیا۔
حسن علی اور شاہین آفریدی نے تین، تین شکار کیے۔ دن کے اختتام تک پاکستان نے تین وکٹ پر ایک سو ساٹھ رن جوڑ لیے۔
شان مسعود نے تیراسی رن کی عمدہ اننگز کھیلی جب کہ عبداللہ شفیق نے 25 اور امام الحق نے 36 رنز بنائے۔ کپتان بابراعظم 14 اور سعود شکیل صفر پر ناٹ آؤٹ لوٹے۔
پاک سری لنکا پہلا ٹیسٹ سولہ جولائی سےگال اور دوسرا چوبیس جولائی سےکولمبو میں شیڈول ہے۔