لاہور//قومی ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹیلی فون کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور کہا کہ توقع ہے ٹیم دورہ سری لنکا اور ایشیا کپ میں کامیابیاں سمیٹے گی۔
چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے ایشیا کپ سے متعلق بھی کپتان بابر اعظم سے گفتگو کی، بابر اعظم نے ذکا اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آپ کے پچھلے دور میں بھی پاکستان نے ایشیا کپ جیتا تھا، اس بار بھی ایشیاکپ جیت کر پاکستان لائیں گے۔
کپتان بابراعظم نے ذکا اشرف سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹیم کو مزید اوپر لے جانے کیلئے کوئی قصر نہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات ساڑھے 10 بجے سری لنکا روانہ ہوگی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی کو گال میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔