منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ریاستی حکومت آئی اے ایس افسران کو مرکزی ڈیپوٹیشن کی سہولت فراہم کرے : جتیندر سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-05
in قومی خبریں
A A
ایک طویل عرصے بعد جے کے اے ایس افسران آئی اے ایس میں شامل:ڈاکٹر جتندر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

نئی دہلی//عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ریاستی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس اور دیگر آل انڈیا سروسز کے افسران کو مرکزی ڈیپوٹیشن کی سہولت فراہم کریں۔انہوں نے کوآپریٹو فیڈرلزم پر صحیح معنوں میں عمل کئے جانے کی اپیل کی۔
عملے ، جنرل ایڈمنسٹریشن اور انتظامی اصلاحات کی دیکھ بھال کرنے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریوں کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سروس کے کل ہند کردار کو برقرار رکھیں اور یہ افسران کے مفاد میں بھی ہے کہ وہ مرکزی سطح پر وسیع پیمانے پر تجربات سے آگاہی حاصل کریں، جس کے نتیجے میں ان کے مستقبل کے پینل میں شامل کئے جانے یا کیریئر میں ترقی پر بھی اثر پڑے گا۔
وزیر موصوف نے ایل بی ایس این اے اے مسوری کے ڈائریکٹر سے بھی کہا کہ وہ ریاستی اور مرکزی دونوں سطح پر کام کرنے کے لئے نوجوان افسروں کو حساس بنائیں ، ان کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کریں کیونکہ آئی اے ایس افسران مرکز اور ریاستوں کے درمیان مشترکہ ریسورس ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں افسرون کو پالیسی تیار کرنے کے لیے نئے خیالات کے ساتھ تجربہ کرنے کے لیے کافی مدد ملتی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ 2014 کے بعد سے تیار کی گئیں کچھ بہترین اختراعی عوام موافق اور غریب موافق اسکیمیں مثلاً سوچھ بھارت، جے اے ایم ٹرینٹی ، جل جیون، پی ایم کسان تیار کی گئیں جن کا وسیع پیمانے پر سماجی و اقتصادی اثر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال میں اضافے سے انتظامیہ میں شفافیت آئی ہے اور اس کی وجہ سے اقربا پروری اور ذاتی مفادات کا خاتمہ ہوا ہے ۔
وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی ڈیپوٹیشن ہمارے ملک میں وفاقی ڈھانچے کا حصہ ہے اور انہوں نے ریاستی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں خدشات کو دور کرنے کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کل ہند سروس افسر ریاست اور مرکز دونوں میں حکومت کا ایک اہم انٹرفیس ہے ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آل انڈیا سروسز کے کیڈر مینجمنٹ کے لیے پہلے سے ہی ایک طے شدہ ڈھانچہ موجود ہے اور اسی پر صحیح معنوں میں عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مہنگائی پر کانگریس کی مودی حکومت پر تنقید

Next Post

بی جے پی کی واشنگ مشین الیکشن سے پہلے اوور ٹائم کام کر رہی ہے : سنجے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی
قومی خبریں

32 ہوائی اڈے مسافرطیاروں کے لیے 15مئی تک بند

2025-05-12
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
قومی خبریں

مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-12
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

شیوراج نے پاکستان کی سرحد سے متصل اضلاع میں زراعت سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا

2025-05-12
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مستقل کمیشن پر عدالت کا فیصلہ خواتین افسران کے حوصلے بلند کرے گا: کانگریس

2025-05-12
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

بی جے پی کی واشنگ مشین الیکشن سے پہلے اوور ٹائم کام کر رہی ہے : سنجے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.