لندن// سربیا کے عظیم ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ اور دنیا کی نمبر ایک ایگا سویتیک نے ومبلیڈن کے پہلے مرحلے میں پیر کو اپنے اپنے میچ جیت کر سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ایونٹ کا مضبوط آغاز کیا۔
پولینڈ کی 22 سالہ سوئیٹیک نے چین کی ژو لن کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-1 سے ہرا کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ اسپین کی سارہ سوریبس ٹورمو یا اٹلی کی مارٹینا ٹریویسن سے ہوگا۔
جوکووچ نے بارش سے متاثرہ میچ جیتنے کے لیے تھوڑی جدوجہد کی لیکن وہ ارجنٹائن کے پیڈرو کیچن کو دو گھنٹے 11 منٹ میں 6-3، 6-3، 7-6(4) سے شکست دینے میں کامیاب رہے۔ جوکووچ کا اگلا مقابلہ آسٹریلیا کے جارڈن تھامسن سے ہوگا۔
جوکووچ نے کورٹ میں دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ومبلیڈن تاریخ اور روایت کے لحاظ سے بہترین ہے۔ میں نے اپنے کیریر میں کئی بار یہ کہا ہے ومبلیڈن میں آنا اور اسے جیتنا ہمیشہ سے خواب تھا، بچپن کا ایک خواب 2011 میں سچ ہوا اور ہر سال جب میں آتا ہوں تو ان یادوں کو تازہ کرتا ہوں اور اس نوجوان لڑکے سے جڑنے کے لیے واپس آتا ہوں جو سربیا میں یہ خواب دیکھ رہا تھا۔”
گزشتہ ماہ فرنچ اوپن 2023 جیتنے والی سوئیتیک اپنے کیریئر کے چوتھے گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تلاش میں ہیں، حالانکہ وہ ومبلیڈن میں اس سے پہلے کبھی بھی چوتھے مرحلے سے آگے نہیں پہنچیں ہیں۔
سویتیک نے جیت کے بعد کہا، ”میں نے واقعی پراعتماد محسوس کیا۔ مجھے ایسا لگا جیسے میں بہت اچھا کھیلی۔ میں رولینڈ گیرو (فرنچ اوپن) کے بعد بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں۔ رولینڈ گیرو کے بعد جو کچھ ہوا اس کی تعریف کرنے میں مجھے تھوڑا وقت لگا۔”
“پچھلے سال یہ (فرنچ اوپن) میرا دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل تھا۔ اس بار میں جشن منانے اور اصل میں اپنے ذہن میں مزید سکون کے ساتھ واپس آنے پر توجہ مرکوز کر سکی۔