جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

یش ڈھل ایمرجنگ ایشیا کپ میں ہندوستان اے کی کپتانی کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-05
in کھیل
A A
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

ممبئی// نوجوان باصلاحیت بلے باز یش ڈُھل 13 سے 23 جولائی تک ہونے والے ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 میں ہندوستان اے کی کپتانی کریں گے۔ ہندوستان کے کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے منگل کو اس کا اعلان کیا۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے ابھیشیک شرما کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ہندوستان کو انڈر 19 ورلڈ کپ22-2021 جیتانے والےکپتان یش ڈھل کی قیادت میں منتخب ٹیم میں سائی سدرشن، ریان پراگ، پربھسمرن سنگھ اور دھرو جوریل کا نام بھی شامل ہے۔
اس سال کی رنجی ٹرافی میں متاثر کرنے والے گیند باز مانو سوتھر اور یوراج سنگھ ڈوڈیا کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔
سوراشٹرا کے سابق بلے باز سیتانشو کوٹک کو ٹیم کا کوچ منتخب کیا گیا ہے، جب کہ ہرش دوبے، نہل وڈھیرا، اسنیل پٹیل اور موہت ریڈکر ایکسٹرا کھلاڑی کے طور پر ہندوستانی ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔
آٹھ ایشیائی ممالک کے درمیان کھیلا جانے والا یہ ٹورنامنٹ 50 اوور کے فارمیٹ میں منعقد کیا جائے گا۔
انڈیا-اے کو نیپال، یو اے ای-اے اور پاکستان-اے کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ہے جبکہ سری لنکا-اے، بنگلہ دیش-اے، افغانستان-اے اور عمان-اے کو گروپ-اے میں رکھا گیا ہے۔ ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ پہلا سیمی فائنل گروپ اے کی ٹاپ ٹیم اور گروپ بی میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کے درمیان ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں گروپ بی کی ٹاپ ٹیم کا مقابلہ گروپ اے کی دوسری پوزیشن پر آنے والی ٹیم سے ہوگا۔ دونوں سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں 23 جولائی کو فائنل کھیلیں گی۔
ایمرجنگ ایشیا کپ کے لیے انڈیا اے ٹیم: سائی سدرشن، ابھیشیک شرما (نائب کپتان)، نکن جوس، پردوش رنجن پال، یش ڈھل (کپتان)، ریان پراگ، نشانت سندھو، پربھسمرن سنگھ (وکٹ کیپر)، دھرو جورل (وکٹ کیپر) ، مانو سوتھار، یوراج سنگھ ڈوڈیا، ہرشیت رانا، آکاش سنگھ، نتیش کمار ریڈی، راج وردھن ہنگرگیکر۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یاترا ، چیف سیکریٹری کا ہدایت نامہ

Next Post

دورہ سری لنکا کے لیے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہو گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا

دورہ سری لنکا کے لیے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہو گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.