بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

یاترا ، چیف سیکریٹری کا ہدایت نامہ

مہنت گری کا پیغام ایک پیچ پر پڑھنے کی ضرورت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-05
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

            امرناتھ یاترا چار روز سے جاری ہے۔ روزانہ ہزاروں یاتری بحیثیت عقیدت مندوں کے وارد کشمیر ہورہے ہیں۔ یاترا کے دوران یاتریوں کو ہر ممکن سہولیت میسر رکھنے اور نقل وحرکت کو بغیر کسی رکاوٹ کے یقینی بنانے کی سمت میں بھی انتظامیہ کی جانب سے کئی ایک اقدامات ہاتھ میں لئے گئے ہیں، جموں سے یاترا کے آخیر تک کے دونوں راستوں پر سکیورٹی کے بہتر اقدامات بھی دستیاب ہیں اور اُمید کی جاسکتی ہے کہ دو ماہ طویل یاترا خوش اسلوبی سے اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے۔
یاترا روٹوں پر یاتریوں کے قافلوں کی بغیر کسی رکاوٹ کے نقل وحرکت یقینی بنانے کی سمت میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارن کمار مہتا نے انتظامیہ کے متعلقہ شعبوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ یاترا روٹوں پر عام ٹریفک کی نقل وحرکت کو بھی یقینی بنائیں تاکہ سفر کرنے والوں کو کسی دشواری اور تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چیف سیکریٹری کی یہ ہدایت بر وقت بھی ہے اور زمینی سطح پر مشاہدہ میں آرہی صورتحال کے پس منظرمیں ناگزیر بھی ہے۔
ایسا محسوس ہورہاہے کہ چیف سیکریٹری کا یہ ہدایت نامہ غالباًان رپورٹوں، جوان تک پہنچی ہوں، کے بعد سامنے آیا ہے کہ یاترا کے کئی پڑائوں پر عام ٹریفک کو سڑکوں کے کنارے روکا جارہاہے اور کسی سویلین ٹریفک کو نقل وحرکت کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ لوگ شاکی ہیں کہ یاترا قافلہ کی آمد سے بہت پہلے اور قافلہ کی آخری گاڑی کے گذر جانے تک انہیں حرکت کی اجازت نہیںدی جارہی ہے۔ ایسا کیوں کیا جارہاہے اور مقامی آبادی کو کیوں خوف میںمبتلا کیاجارہاہے اور ان کے اندر یہ احساس کیوں پیدا کیاجارہا ہے کہ یاترا کوان سے خطرہ ہے۔
کیا یہ طرز عمل جس کسی ادارے ، حاکم یا ایجنسی کی ہدایت پر مقامی آبادی کے ساتھ روا رکھاجارہاہے ان پیغامات اور بیانات کے منافی نہیں جو خود لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا انتظامیہ کے متعلقہ سربراہوں، یاترا کے حوالہ سے سب سے بڑے مہنت د پندر گری اور دوسرے متعلقین کی جانب سے یاترا کے حوالہ سے اب تک دیئے جاتے رہے ہیں جن میں اور باتوں کے علاوہ یاترا کو کامیاب بنانے، یاتریوں کو مختلف سہولیات میسر رکھنے اور ان کا والہانہ خیر مقدم کرنے کے تعلق سے مقامی آبادی کی کاوشوں اور تعاون کی سراہنا کی جاتی رہی ہے۔
اس تعلق سے ہیڈ مہنت دپیندر گری کا یہ بیان سب کیلئے چشم کشا ہے جس میں اور باتوں کے علاوہ انہوںنے دوٹوک الفاظ میںکشمیریوں کے رول اور تعاون کی تعریف کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ’’کشمیر ی ہمیشہ سے یاتریوں کا ساتھ دیتے رہے ہیں اور کھلے بانہوں سے ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ مقامی آبادی نے ہمیشہ یاترا اور یاتریوں کے تئیں اپنی ہمدردی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا ہے۔ کشمیریوں کی طرف سے یاترا اور یاتریوں کے تئیں دکھائی جارہی محبت اور ہمدردی اور حمایت نہ صرف ہندوستان کے لوگوں کیلئے بلکہ پوری دُنیا کیلئے امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیتی ہے جبکہ یہ بھی واضح ہے کہ کشمیری اپنی ہمدردی اور مہمان نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں‘‘۔
بڑے مہنت دپیندر گری کے اس مخصوص پیغام اور چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارن مہتہ کی جانب سے واضح ہدایت کو ایک پیج پر رکھ کر پڑھا جائے تو پیغام بھی واضح ہے اور ہدایت بھی ، لیکن نہ جانے کیوں سویلین ٹریفک کو یاترا کے مختلف پڑائوں پر روکا جارہا ہے اور ٹریفک روک کر کیوں دانستہ یا غیر شعوری طور سے منفیات کو جنم دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس پر یہیں روک لگانے کی ضرورت ہے۔
یاترا کے حوالہ سے ماضی میں جھانک کر دیکھیں تو ایک دو ناخوشگوار واقعات کو چھوڑ کر یاترا اور یاتریوں کو کبھی بھی اور کسی بھی زمانے میں کسی دشواری یا تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ اُس زمانے میں بھی جب محض چند سو سادھوں پر مشتمل کچھ جتھے یاترا کے آغاز سے کئی کئی ماہ پہلے واردِ کشمیر ہو ا کرتے تھے اور محلوں اور بستیوں کا گشت لگایا کرتے تھے۔ اُس زمانے میں مشکل سے چند غیر سادھو بحیثیت یاتری نظرآتے تھے۔ یاتریوں کو اپنے کاندھوں پر اُٹھاتے ہوئے مقامی لوگ قدم سے قدم ملا کر یاتر ا کو کامیاب بناتے رہے ۔ یاتریوں کے کسی قافلے کو حادثہ پیش آتا رہا تو مقامی لوگ پہلے جائے واردات پر پہنچ کر فسٹ ایڈ فراہم کرتے رہے۔ غلام نبی آزاد بحیثیت وزیراعلیٰ ایسے چند معاملات کے گواہ ہیں جب انہوںنے یاتریوں کو پیش آئے ایک سڑک حادثے کے بارے میں اُس وقت کے گجرات کے وزیراعلیٰ اور موجودہ وزیراعظم نریندرمودی کو واقعہ کے بارے میں اطلاع دی اور انہیں بتایا کہ کس طرح مقامی آبادی نے زخمیوں کی مرہم پٹی کی اور بچائو کارروائی کا حصہ بنے۔
حالانکہ وہ زمانہ بھر پور عسکریت کا تھا لیکن آج کی زمینی حالت اُس دور سے مختلف مگر پر امن ہے، حالات کے پُر امن ہونے کا اعتراف خود حکومتی اور سکیورٹی اداروں کی سطح پر بھی برملا طور سے کیا جارہاہے۔ پھرا ن زمینی حالات اور حقائق کے ہوتے یا تریوں اور مقامی آبادی کے درمیان کیوں مصنوعی دیوار کھڑی کی جارہی ہے۔ یہ طر زعمل اُس ہمدردی، محبت، اشتراک وتعاون اور باہمی رواداری کی صریح ضد ہے جو کشمیر یت کے بھی منافی ہے اور کشمیریوں کے روایتی کردار وعمل کے بھی خلاف ہے۔
یہ امر قابل ذکرہے کہ دپیندر گری گذشتہ کئی دہائیوں سے یاترا اور چھڑی مبارک کی قیادت کرتے آرہے ہیں ۔ وہ واحد مہنت ہیں جو کشمیر اور کشمیریوں کے طرزعمل اور یاترا کے حوالہ سے کردار اور اپروچ کو قریب سے دیکھ چکے ہیں۔ جو پیغام فی الوقت ان کی جانب سے سامنے آیا ہے وہ اُن کے انہیں مشاہدات اور محسوسات کا ثمرہ ہے جو دپیندر گری محسوس بھی کرچکے ہیں اور خود ان کے عینی گواہ بھی ہیں۔
بہرحال یاترااپنی کشمیری روایت کے مطابق خوش اسلوبی سے اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائیگی، جتنے بھی یاتری درشن کرکے واپس اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے وہ اپنے ساتھ ضرور خوشگوار یادیں لے کر جائیں گے لیکن یاترا کے نام پر یا یاترا کی آڑ میں جس منفی طرزعمل کا کچھ اداروں کی جانب سے مظاہرہ کیاجارہاہے وہ یاترا کے اختتام پر اپنے پیچھے کچھ نہ کچھ تلخ یادیں چھوڑ جائینگی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

موسم گرما میں بھی…!

Next Post

یش ڈھل ایمرجنگ ایشیا کپ میں ہندوستان اے کی کپتانی کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ

یش ڈھل ایمرجنگ ایشیا کپ میں ہندوستان اے کی کپتانی کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.