پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ورلڈ کپ کی ٹرافی آسمان سے اتری، ٹور ہوا شروع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-27
in کھیل
A A
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران چار کھلاڑی کشمیر میں تیار ہونے والے بلوں سے کھیلیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

دبئی// آئی سی سی مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی کو بے مثال طریقے سے خلا میں بھیج کر ٹرافی ٹور 2023 کا آغاز کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پیر کو جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی کو زمین سے 12 ہزار فٹ کی بلندی پر اسٹریٹ ٹوسفیئر میں بھیج کر ٹور کی شروعات ہوئی، جس کے بعد یہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتری۔
ٹرافی کا دورہ باضابطہ طور پر 27 جون سے شروع ہوگا اور ٹرافی دنیا کے 18 ممالک کا سفر کرے گی جن میں کویت، بحرین، ملائیشیا، امریکہ، نائجیریا، یوگانڈا، فرانس، اٹلی اور میزبان ملک ہندوستان شامل ہیں۔
ٹرافی ٹور کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیوف ایلارڈائس نے کہا: “آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی ٹور اب تک کے سب سے بڑے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی الٹی گنتی میں ایک اہم موقع ہے۔ اس دورے پر، ٹرافی سربراہان مملکت سے ملے گی، کمیونٹی کے اقدامات کا آغاز کرے گی اور دنیا بھر کے کچھ مشہور مقامات کا دورہ کرنے کے علاوہ کرکٹ کے ترقیاتی پروگراموں کی حمایت کرے گی۔‘‘
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے کہا ’’کرکٹ کی طرح کوئی اور کھیل ہندوستان کو متحد نہیں کرتا۔ پورے ملک میں جوش و خروش بڑھ رہا ہے کیونکہ ہم دنیا کی 10 بہترین ٹیموں کی چھ ہفتوں تک ڈھڑکنیں روکنے والی کرکٹ کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا ’’ورلڈ کپ کے شروع ہونے کی الٹی گنتی کے ساتھ، یہ ٹرافی ٹور شائقین کے لیے ایونٹ کا حصہ بننے کا ایک بہترین موقع ہے، چہے وہ جہاں بھی ہوں۔ ٹرافی پورے ہندوستان میں بڑے پیمانے پر سفر کرے گی اور کمیونٹیز کو کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کے جوش و خروش میں شریک ہونے کی ترغیب دے گی۔ یہ ملک بھر میں مشہور مقامات، شہروں اور نشانیوں کی نمائش کا موقع بھی فراہم کرے گی۔‘‘
دنیا بھر کے شائقین کو انوکھا تجربہ دینے کے بعد، ٹرافی 4 ستمبر کو ہندوستان واپس آئے گی، جہاں اکتوبر-نومبر میں ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میسی نے اپنی سالگرہ کو یادگار بنا لیا

Next Post

ملک میں منشیات کا کاروبار نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی ملک کو اس کا ذریعہ بننے دیں گے : شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
Next Post
ہماری سرحدوں سے چھیڑنے کی قیمت چکانی پڑیگی:شاہ

ملک میں منشیات کا کاروبار نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی ملک کو اس کا ذریعہ بننے دیں گے : شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.