اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اومی کرون مخصوص ایم آر این اے پر مبنی بوسٹر ویکسین لانچ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-25
in قومی خبریں
A A
ایک طویل عرصے بعد جے کے اے ایس افسران آئی اے ایس میں شامل:ڈاکٹر جتندر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، جوہری توانائی کے محکمہ اور خلائی محکمہ کے وزیر مملکت اور عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اومی کرون مخصوص ایم آر این اے پر مبنی بوسٹر ویکسین، گیمکو وَیک ‘او ایم لانچ کیا۔
ہندوستان کی پہلی ایم آر این اے ویکسین، محکمہ بائیو ٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) اور بائیو ٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کاؤنسل (بی آئی آر اے سی) کے مالی تعاون کے ساتھ گینووا کے ذریعہ دیسی پلیٹ فارم ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی ہے ۔ کچھ دن پہلے اس ویکسین کو ڈرگ کنٹرول جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) کے دفتر برائے ہنگامی استعمال کی اجازت (ای یو اے ) سے منظوری ملی تھی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ‘‘مجھے ڈی بی ٹی کے اپنے مشن اس دیسی ایم آر این اےپلیٹ فارم ٹیکنالوجی کی تشکیل کرکے ٹیکنالوجی سے چلنے والی انٹرپرینیورشپ کو قابل بنانا[؟] کو ایک بار پھر پورا کرنے پر بہت فخر ہے ۔ ہم نے وزیر اعظم کے آتم نربھرتا کے وژن کے مطابق ہمیشہ ایک ‘مستقبل کے لیے تیار’ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کی تخلیق کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی حمایت کی ہے ۔’’
گیمکو وَیک- او ایم پانچویں ویکسین ہے ، جو تیزی سے ہندوستانی کووڈ-19 ویکسین تیار کرنے کے لیے حکومت ہند کے آتم نربھر بھارت 3.0 پیکیج کے تحت ڈی بی ٹی اور بی آئی آر اے سی کے ذریعے نافذ کردہ مشن کووڈ سرکشا کی مدد سے بنائی گئی ہے ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ‘‘عمل درآمد کے ایک سال کے اندر، مشن کووڈ سرکشا نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں، جیسے کہ(i) کووڈ-19 کے لیے دنیا کی پہلی ڈی این اے ویکسین تیار کرنا، اور (ii) ملک کی پہلی ایم آر این اے ویکسین اور انٹراناسل ویکسین کے امیدواروں اور کووڈ-19 کے خلاف سب یونٹ ویکسین بنانے میں مدد کرنا۔’’
وزیر موصوف نے کہا کہ اس ‘مستقبل کے لیے تیار’ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کو نسبتاً مختصر ٹائم لائن میں دیگر ویکسین بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا ‘‘حکومت ہند کی طرف سے کی جانے والی مستقل سرمایہ کاری نے ایک مضبوط انٹرپرینیورشپ کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم بھی تشکیل دیا ہے جس نے دراصل کووڈ-19 وبائی امراض کے خاتمے کے خلاف ہمارے ردعمل میں سہولت فراہم کی ہے ۔ میں ڈی بی ٹی اور بی آئی آر اے سی کو اس دیسی ایم آر این اے پلیٹ فارم ٹیکنالوجی کی تخلیق کے ذریعے ٹیکنالوجی سے چلنے والی انٹرپرینیورشپ کو فعال کر کے اپنے مشن کو ایک بار پھر پورا کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔’’
گیمکو وَیک-او ایم ایک تھرمو اسٹیبل ویکسین ہے اور اس کے لیے الٹرا کولڈ چین انفراسٹرکچر کی ضرورت نہیں ہے جو دیگر منظور شدہ ایم آر این اے پر مبنی ویکسین کے لیے استعمال ہوتی ہے ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا ‘‘یہ اختراع ہمارے ملک میں آخری میل تک پہنچانے کو آسان بناتی ہے ۔ موجودہ سپلائی چین انفراسٹرکچر اس ویکسین کو پہنچانے کے لیے کافی ہے ۔ اس کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ یہ ویکسین سوئی کے انجکشن کے بغیر لگائی جا سکتی ہے ۔’’
گیمکو [؟]وَیک ویکسین سوئی سے پاک انجکشن ڈیوائس سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے انٹرا- ڈرملی طور پر فراہم کی جاتی ہے اور مطالعہ کے شرکاء میں اس نے نمایاں طور پر زیادہ مدافعتی ردعمل پیدا کیا۔ طبی نتیجہ مطلوبہ مدافعتی ردعمل کے لیے متغیر مخصوص ویکسین کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں، ڈی بی ٹی اور بی آئی آر اے سی نے گزشتہ نو سالوں میں ہندوستانی ویکسین کی تحقیق و ترقی کو مضبوط بنانے کے لیے سخت کوششیں کی ہیں۔
بنیادی اور متغیر ویکسین کی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے فی الحال متعدد کلیدی اقدامات نافذ کیے جا رہے ہیں، جن میں (i) ہند-امریکہ ویکسین ایکشن پروگرام، (ii) نیشنل بائیو فارما مشن، (iii) آئی این ڈی-سی ای پی آئی مشن، اور (iv) مشن کووڈ سرکشا شامل ہیں، جسے آتم نربھر بھارت 3.0 کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد ملک کے شہریوں کو جلد از جلد محفوظ، موثر، سستی اور قابل رسائی دیسی کووڈ 19 ویکسین پہنچانا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان میں ہونے والے آئندہ ورلڈ کپ کاشیڈول 27 جون کو جاری ہوگا

Next Post

مودی کا دورہ امریکہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل: پوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
دیگر ممالک کے مقابلے ایندھن کی قیمتوں میں محض پانچ فیصد اضافہ ہوا: پوری

مودی کا دورہ امریکہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل: پوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.