منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

لالو یادو کا راہل بابا کو مشورہ !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-06-25
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

نہیں جانتے ہیں… بالکل بھی نہیں جانتے ہیں کہ… کہ پٹنہ میں جمعہ کو ملک کی اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کیا گل کھلائے گی… اس سے کیا حاصل ہو گا … بہت سے سیاسی پنڈت آج اور ابھی سے اس میٹنگ‘ اس پہل کو کامیاب یا ناکام قرار دینے کا فتویٰ جاری کرنے کیلئے بے تاب نظر آ رہے ہیں… لیکن… لیکن صاحب ہمیں ایسی کوئی جلدی نہیں ہے… ہم کسی جلدی میں نہیں ہیں کہ… کہ ہماراجاننا اور ماننا ہے کہ ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کا ایک دن ‘ ایک جگہ ‘ ایک وقت پر جمع ہو نا ایک بڑی بات ہے… ایک بڑی کامیابی ہے … اور اس لئے ہے کیونکہ سیاسی جماعتوں کے جو آپسی مفادات ہیں وہ ایک دوسرے سے متصادم ہیں… کیجریوال اور اس کی پارٹی نے اس میٹنگ سے پہلے ہی کانگریس پارٹی کیخلاف جس جارحانہ رویے کا مظاہرہ کیا ‘ وہ اس بات کی چغلی کھارہا ہے کہ … کہ اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد‘ ایک مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق … اگر ناممکن نہیں ‘ لیکن مشکل ضرور ہے… بہت مشکل ہے … اسی نوعیت کی ایک اور میٹنگ اگلے ماہ شملہ میں ہو گی… دیکھنا پڑے گا کہ اس وقت تک کیا اپوزیشن جماعتوں کے تعلقات میں اتنی گرم جوشی برقرار رہے گی کہ وہ پٹنہ کی ہی طرح شملہ بھی پہنچ جائیں گی… خاص کر کیجریوال صاحب … جو خود کو ملک کی سیاست کا ایک بڑا صاحب سمجھتا ہے… سمجھتا ہے‘ لیکن ہے نہیں ۔پٹنہ میٹنگ میں سیاسی باتیں ہوئیں اور ڈھیر ساری ہوئیں… لیکن …لیکن اپنے لالو یادو نے ایک غیر سیاسی بات بھی کی … اس غیر سیاسی بات میں کتنی سیاست تھی ‘ وہ ہم نہیں جانتے ہیں… لیکن انہوں نے راہل بابا کو شادی کرنے کا مشورہ دیکر غیر سیاسی بات ضرور کی… ہمارا جاننا اور ماننا ہے کہ … کہ اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کا اگر کوئی نتیجہ نہ نکلے … اگر وہ ایک بار پھر ۲۰۲۴ میں بی جے پی کیلئے میدان کھلا چھوڑ دیں تو… تو چھوڑ دیں … لیکن… لیکن اگر راہل بابا اس بیچ لالو جی کا مشورہ مان کر شادی کر لیں تو… تو ہم سمجھیں گے کہ …کہ اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کا کوئی تو نتیجہ قوم کے سامنے آگیا …وہ کیا ہے کہ… نہرو… اندرا گاندھی … راجیو گاندھی … راہل گاندھی … …اور پھر؟ بھئی خاندانی راج برقرار رکھنے کیلئے کوئی تو وارث چاہئے اور… اور شاید یہی سوچ کر اپنے لالو یادو نے راہل بابا کو شادی کرنے کا مشورہ دیا … جو بالکل بھی غیر سیاسی نہ تھا … کیا آپ بھی ایسا ہی مانتے ہیں… کہ یہ ایک غیر سیاسی مشورہ نہیں بلکہ سیاسی مشورہ تھا ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یکم سے ۱۰ جولائی تک گرمائی تعطیلات کا اعلان

Next Post

کشمیرمادہ پرستی کی دوڑ جیت رہا ہے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیرمادہ پرستی کی دوڑ جیت رہا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.