بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روس کی وجہ سے سوا لاکھ لوگ ماریوپول میں محصور ہیں: زیلنسکی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-23
in عالمی خبریں
A A
مذاکرات کی ناکامی کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگی: زیلنسکی

Zalenski

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

کیف//
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو کہا ہے کہ روس کی وجہ سے ایک لاکھ 20 ہزار شہریوں کو ماریوپول چھوڑنےسے روک دیا گیا ہے۔
قبل ازین یوکرین کے ایک اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ کیف کے علاقے کے مردہ خانے میں اب ایک ہزار سے زیادہ شہریوں کی لاشیں موجود ہیں، جب کہ کیف نے روس پر الزام لگایا ہے کہ مارچ میں اس علاقے پر قبضے کے دوران سینکڑوں شہریوں کے خلاف "قتل عام” کا ارتکاب کیا گیا تھا۔
کیف کے شمال مغرب میں واقع شہر بوروڈینکا سے بیانات میں نائب وزیر اعظم اولگا سٹیوانیشینا نے کہا کہ کیف کے علاقے کے مردہ خانوں میں 1020 شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔
مارچ کے اواخر میں کیف کے علاقے سے روسی افواج کے انخلاء کے بعد سے اب تک سیکڑوں شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔ یوکرین کے حکام اور مغربی ممالک روس کے خلاف "جنگی جرائم” کے ارتکاب کا الزام لگاتے ہیں تاہم ماسکو نے جنگی جرائم کے ارتکاب کے تمام الزامات مسترد کردیے ہیں۔
اسی تناظر میں کیف ریجن کی پولیس نے جمعرات کو یوکرین کے دارالحکومت کے شمال مغرب میں واقع شہر بوروڈنکا میں 9 لاشوں پر مشتمل دو اجتماعی قبروں کی دریافت کا اعلان کیا۔
کیف ریجن کے پولیس سربراہ آندرے نیپیٹوف نے کہا کہ روسیوں کے ہاتھوں مارے جانے والے شہریوں” میں دو خواتین اور ایک نوجوان شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کرنا چاہتا ہوں کہ یہ لوگ عام شہری ہیں۔
نیبیٹوف نے یہ بھی کہا کہ روسی فوج نے جان بوجھ کر ایسے شہریوں کو گولی مار دی جنہوں نے مزاحمت کا مظاہرہ نہیں کیا اور وہ کوئی خطرہ نہیں تھے۔ ایسے لگتا ہے کہ کچھ متاثرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تمام لاشوں کو فارنزک معائنے کے لیے کیف ریجن کے مردہ خانے لے جایا گیا۔
یوکرین کے جنرل اسٹاف نے جمعرات کو صبح کی ایک تازہ بیان میں اعلان کیا کہ روسی افواج ملک کے مشرق میں ڈونیٹسک اور لوگانسک کے علاقوں پر مکمل کنٹرول بڑھانے کے مقصد سے اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روسی فوج نے میزائل حملے اور پورے یوکرین میں فوجی اور سویلین انفراسٹرکچر پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرین کے شہرماریوپول میں روس کی فتح کا دعویٰ ’غلط معلومات‘ کاشاخسانہ ہے: امریکا

Next Post

یوکرین کے 14 فوجی اہداف کو حساس میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے: کوناشینکوف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایلون مسک کا امریکا کو دوسرے ممالک میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ
عالمی خبریں

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

2025-07-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
عالمی خبریں

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

2025-07-02
عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا امریکہ ساتھ نہیں دے گا

2025-06-30
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردینگے: ایران

2025-06-30
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے
عالمی خبریں

ملائیشیا میں کشتی پلٹنے سے تین افراد ہلاک

2025-06-30
Next Post
یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ

یوکرین کے 14 فوجی اہداف کو حساس میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے: کوناشینکوف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.