لاہور: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل ہو گا، ٹیم میں چند نئے چہروں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچ جولائی کے تیسرے ہفتے سے کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم کی کپتانی میں دو وکٹ کیپر محمد رضوان اور سرفراز احمد ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ٹیم میں نئے چہرے بھی شامل کیے جائیں گے۔ نئے کھلاڑیوں میں محمد ہریرہ اور عامر جمال فیورٹ پلیئرز کی فہرست میں موجود ہیں۔