سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے انہ کھلو سمبل علاقے میں جمعرات کی صبح اس وقت ہر سو ماتم کا ماحول پھیل گیا جب ایک۲سالہ بچی آبپاشی نہر میں غرقآب ہوکر لقمہ اجل بن گئی۔
ذرائع کے مطابق بانڈی پورہ کے انہ کھلو سمبل علاقے میں جمعرات کی صبح۲سالہ بچی آبپاشی نہر میں ڈوب گئی۔
واقعہ پیش آتے ہی بچائو آپریشن شروع کرکے بچی کو پانی سے نکال کر سی ایچ سی سمبل پہنچایا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
بچی کی شناخت جنت زہرا دختر جاوید احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے ۔