ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مدھیہ پردیش: غیر مسلم طالبات کی حجاب میں تصویر سے تنازعہ کے بعد گنگا جمنا اسکول پہنچا بلڈوزر، پرنسپل گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-15
in قومی خبریں
A A
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

بھوپال: مدھیہ پردیش کے دموہ میں واقع گنگا جمنا سیکنڈری اسکول ایک پوسٹر پر 10ویں جماعت کی غیر مسلم طالبات کی حجاب میں تصویریں چھاپنے کے بعد سے لگاتار تنازعات میں گھرا ہوا ہے۔ واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد اسکول کی پرنسپل افشاں شیخ، ریاضی کے استاد انس اطہر اور سکیورٹی گارڈ رستم علی کو طالبات کو حجاب پہننے پر مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ اتنا ہی نہیں اسکول میں انہدامی کارروائی انجام دینے کے لیے انتظامیہ نے بلڈوزر بھی چلا دیا ہے۔
انگریزی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق منگل کو دموہ کی میونسپل اتھارٹی نے اسکول کے احاطے میں تعمیر ہونے والی نئی عمارت کی پہلی منزل سے مبینہ تجاوزات کو ہٹا دیا۔ کارروائی کرنے کے لیے پہنچے انتظامیہ کے لوگوں کو مقامی لوگوں اور اس اسکول کے طلبہ کے رشتہ داروں کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
قبل ازیں، اس اسکول کا رجسٹریشن بھی رواں ماہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ایک طالبہ کی رشتہ دار مبارکہ بیگم نے کہا ’’وہ ان کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ ہمارے بچے یہاں 12 سال سے پڑھ رہے ہیں۔‘‘ اس اسکول کی پرنسپل افشاں شیخ کی بیٹی بھی اسی پوسٹر میں تھی اور ان کے دو بچے اسی اسکول میں آٹھویں اور گیارہویں جماعت میں پڑھتے ہیں۔ افشاں کے شوہر شیخ اقبال دموہ میں عدالت کے باہر رو پڑے اور کہا کہ ’’سیاست نے میرے خاندان کو برباد کر دیا۔‘‘
افشاں اس وقت عدالتی حراست میں ہے اور اس کے شوہر اقبال ان کی ضمانت کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس اسکول کو گنگا جمنا ویلفیئر سوسائٹی کے تحت سال 2010 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ فوٹیرا وارڈ کا واحد انگلش میڈیم اسکول ہے اور اس کے زیادہ تر طلبا محنت کش خاندانوں سے آتے ہیں۔
اتوار کو چیف میونسپل آفیسر (سی ایم او) نے اسکول اتھارٹی کو غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس دیا تھا اور اسے تین دن کے اندر متعلقہ دستاویزات پیش کرنے کو کہا تھا۔ اس کے بعد منگل کو انتظامیہ کی ٹیم بلڈوزر لے کر اسکول پہنچ گئی۔
سی ایم او بی ایل سنگھ نے کہا ’’ہم مرکزی عمارت کے ساتھ تعمیر ہونے والی نئی عمارت کی پہلی منزل سے غیر قانونی تعمیرات کو ہٹا رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا خیال تھا کہ ہم اسکول کو گرانے آئے ہیں۔ انہوں نے ہماری مخالفت کی تو ہم پولیس فورس کے ساتھ واپس آ گئے۔‘‘
طلباء کے نئے بیچ کی پڑھائی 15 جون سے شروع ہونے والی تھی اور اسکول کا رجسٹریشن منسوخ ہونے کے بعد طلباء کے مستقبل پر بحران پیدا ہو گیا ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہماچل کے چنبامیںوحشیانہ قتل ،کئی ٹکڑوں میں لاش ملی

Next Post

روس کے یوکرین پر میزائل حملے میں 6 افراد ہلاک؛ متعدد زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
یوکرین میں بچوں کے ہسپتال پر بمباری، روس کی تردید

روس کے یوکرین پر میزائل حملے میں 6 افراد ہلاک؛ متعدد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.