اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ورلڈکپ فائنل میں پاک بھارت میچ دیکھنا خواہش ہے، مصباح

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-15
in کھیل
A A
بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ اور کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان دیکھنا خواہش ہے۔
بھارتی اسپورٹس چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی فینز کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ورلڈکپ کا فائنل ہو، لیکن جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ فائنل کھیلے گی۔
انہوں نے کپتان بابراعظم اور بھارتی بلےباز ویرات کوہلی کی تعریف کی اور کہا کہ ایک دہائی کے دوران ویرات کوہلی سے بڑا کوئی بیٹر میری نظر میں نہیں البتہ بابراعظم نے اب اپنے پاؤں جمائے ہیں اور مسلسل ریکارڈز پر نظریں رکھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب غیر حتمی شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ میں پاک، بھارت کرکٹ جنگ کا دن مقرر ہوگیا جبکہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد میں منعقد ہوگا۔
2019 میں سنسنی خیز فائنل کھیلنے والی انگلینڈاور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی 15 اکتوبرکو افتتاحی دن میدان میں اتریں گی۔کرک انفو کے مطابق بھارتی ٹیم اپنے لیگ میچز ملک کے مختلف 9 وینیوز پر کھیلے گی، پاکستانی ٹیم کو لیگ میچز میں 5 وینیوز پر حریف ٹیموں کا سامنا کرنا ہوگا، پاکستان کو کوالیفائر سے آنے والی 2 ٹیموں کیخلاف 6 اور 12 اکتوبر کو حیدرآباد دکن میں کھیلنا ہوگا، جس کے بعد گرین شرٹس 20 اکتوبر کو بنگلور میں آسٹریلیا کے مقابل آئیں گے۔
دریں اثنادل میں تکلیف کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہونے والے اوپنر عابد علی کی ڈیڑھ سال بعد  ایک بار پھر سے پی سی بی کیمپ میں باقاعدہ انٹری ہوگئی جہاں  ڈاکٹرز کی اجازت سے اوپنر نے بیٹنگ کے جوہر دکھائے۔۔ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن نے اسپنرز اور بیٹرز کے خصوصی کیمپ میں عابد علی کو بھی بلانے کی ہدایت تھی، کیمپ کے پہلے دو روز پی سی بی میڈیکل پینل کی طرف سے  اوپنر کے دل سمیت  تمام میڈیکل ٹیسٹ کرائے گئے جن کی رپورٹس منگل کو موصول ہوئیں۔
رپورٹس کلیئر آنے پر  میڈیکل پینل نے عابد علی کو  مکمل صحت یاب قرار دے کر ٹریننگ کیمپ کا حصہ بننے کی اجازت دی۔
واضح رہے کہ 16 ٹیسٹ اور چھ ون ڈے میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے والے عابد علی نے چار دسمبر دوہزار اکیس کو میرپور میں بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ میں حصہ لیاتھا، اکیس دسمبر کو کراچی میں ڈومیسٹک میچ کے دوران انہیں دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شریانیں بند ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
پی سی بی نے ان کا علاج کرایا، صحت یابی کے چھ ماہ بعد انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا، اب پہلی بار عابد علی قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا حصہ بنے ہیں۔
قومی ٹیم کے ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن کے مطابق عابد علی ٹیسٹ کرکٹ میں انچاس کی  اوریج رکھنے والے زبردست بیٹر ہیں، دل کے مسئلے کے بعد ان کی فٹنس اور فارم کا جائزہ لیں گے، اگر وہ خود کو ایک بارپھر  منوانے میں کامیاب ہوجاتےہیں تو بہت خوشی ہوگی۔
دریں اثنا ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن کی نگرانی میں قومی کرکٹرز نے سہہ پہر کے سیشن میں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں  لگاتار دوسرے روز بھی میچ سنیاریو میں اپنی خامیوں کو دورکرنے کی کوشش کی، کوچز نے کھلاڑیوں کو انفرادی طور بھی اسپن بولنگ کھیلنے کی پریکٹس کرائی۔
اسپنرز  کا جمعرات کوکیمپ میں آخری دن ہے، اس کے بعد جمعے سے فاسٹ بولرز اس خصوصی کیمپ کا حصہ بن جائیں گے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منشیات، سیاستدان سیاست زدہ بنا رہے ہیں

Next Post

آسٹریلوی بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں دھوم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
Next Post
اسمتھ ون ڈے سیریز میں بھی آسٹریلیا کی قیادت کریں گے

آسٹریلوی بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں دھوم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.