لندن// آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمئن شپ کے فائنل میں اوول میں سست رفتا ر کے لئے ہندوستان پر میچ فیس کا سو فیصد اور آسٹریلیا پر میچ فیس کا 80فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔
آئی سی سی الیٹ پینل کے میچ ریفری کے ریچرڈ سن نے یہ پابندی لگائی تھی ۔ ہندوستان کو ہدف سے پانچ اوور کم کرنے کا فیصلہ سنایا گیاجب کہ آسٹریلیا نے متعینہ وقت میں چار اوور کم پھینکےتھے ۔ آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے دفعہ 2.22کے مطابق ، جب کوئی ٹیم طے وقت پر اوور پورے اوور نہیں کر پاتی ہے تو کھلاڑیوں پر ہر ایک اوور کے لئے ان کی میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ لگایا جاتا ہے۔ پانچ اوور پیچھے ہونے کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم کی پوری میچ فیس کاٹ لی گئی ہے۔ وہیں، آسٹریلیا پر میچ فیس کا 80فیصدجرمانہ لگا ہے ۔
امپائروں نے اس کے لئے ہندوستانی کپتان روہت شرما اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنس کو ملزم قرار دیا۔ دونوں کپتانوں نے مجوزہ پابندی کو قبول کر لیا، اس لئے رسمی سماعت کی کوئی ضرورت نہیں پڑی ۔ اس دوران ہندوستانی بلے باز شبھمن گل پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول ایک کو توڑنے پر ان پرمیچ فیس کا 15فیصد جرمانہ لگایا گیاہے۔ گل کو کھلاڑیوں اورکھلاڑی کے معاون ملازمین کے لئے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے دفعہ 2.7کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تھا۔
ٹیم کی سست اووررفتاراور اپنے آو¿ٹ دئے جانے کئے جانے کے فیصلے کی مخالفت کرنے کے پر گل پر دو جرمانے لگے ہیں اور ان پر کل جرمانہ میچ فیس کا 115فیصد ہو گیا ہے۔ ایسے میں انہیں اپنی میچ فیس کا 15فیصد حصہ آئی سی سی کو چکانا ہوگا اور کسی بھی ہندوستانی کھلاڑی کو اس میچ کی فیس نہیں ملے گی ۔ ٹیلی ویژن امپائر ریچرڈ کیٹل بورو نے گرین کے کیچ کو صحیح بتاتے ہوئے گل کو آو¿ٹ قرار دیا تھا ۔ اس پر گل نے انسٹا گرام پر امپائر کے فیصلے کی تنقید کی تھی ۔ اسی وجہ سے ان پر جرمانہ لگا ہے۔
اس کے علاوہ گل کے خلاف ضابطہ اخلاق کے ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ اعداد میں جوڑا گیا ہے، جن کے لئے 24مہینے کی مدت میں ان کا پہلا جرم تھا۔میدانی امپائر ریچرڈ الینگ ورتھ اور کرس گفانے ، تیسرے امپائر ریچرڈ کیٹل بوروگ اور چوتھے امپائر کمار دھرماسین نے ان پر یہ الزام لگائے ہیں۔
غور طلب ہے کہ اس میچ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کے سامنے 444رن کا ہدف رکھا تھا۔ اس کے جواب میں ٹیم انڈیا میچ کے پانچویں دن دوسری اننگ کے پہلے سیشن میں ہی 234رن پر سمٹ گئی اور میچ 209رن سے ہار گئی ۔ ہندوستان کومسلسل دوسری بار ورلڈ ٹیسٹ چمئن شپ کے فائنل میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔