پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ورلڈ کپ 2023 کے ابتدائی شیڈول کا اعلان، ہند پاک میچ 15 اکتوبر کو شیڈول

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-13
in کھیل
A A
بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

دبئی// رواں سال ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے اور روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو ہندوستان کے سب سے بڑے احمد آباد اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 2019 کی ورلڈ کپ فائنلسٹ ٹیموں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ ایونٹ کا میزبان ہندوستان اپنا پہلا میچ تین دن بعد آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے ابتدائی طور پر ڈرافٹ کردہ اس شیڈول میں روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو رکھا گیا ہے۔
اس شیڈول کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیجا گیا ہے اور حتمی شکل دینے سے قبل ایونٹ میں شرکت کرنے والے تمام رکن ممالک کو بھیجا جائے گا۔
اس ڈرافٹ میں سیمی فائنل مقابلوں کے مقام کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا جو ممکنہ طور پر 15 اور 16 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل کی میزبانی 19 نومبر کو احمد آباد کا ایک لاکھ سے زائد گنجائش کا اسٹیڈیم کرے گا۔
ہندوستان ایونٹ میں اپنے تمام راؤنڈ میچز 9 مقامات پر کھیلے گا جبکہ لیگ مرحلے میں پاکستان کے میچز پانچ مقامات پر کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کی ٹیم 6 اور 12 اکتوبر کو کوالیفائر ٹیموں کا احمدآباد میں سامنا کرے گی جس کے بعد 20 اکتوبر کو بنگلورو میں آسٹریلیا، چنئی میں 23 اکتوبر کو افغانستان اور 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش سے 21 اکتوبر کو کولکتہ، 5 نومبر کو بنگلورو میں نیوزی لینڈ جبکہ 12 نومبر کو کولکتہ میں انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی جو لیگ مرحلے کا آخری میچ بھی ہوگا۔
اس کے علاوہ ایونٹ میں کھیلے جانے والے دیگر اہم میچز میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 29 اکتوبر کو دھرمشالا، آسٹریلیا اور انگلینڈ 4 نومبر کو احمد آباد جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ یکم نومبر کو پونے میں آمنے سامنے ہوں گے۔
ورلڈ کپ کے آغاز میں چار ماہ سے بھی کم کا عرصہ رہ گیا ہے لیکن اس کے باوجود حتمی شیڈول کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا حالانکہ 2019 اور 2015 کے ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان ایک سال قبل ہی کردیا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حسن علی کی جارحانہ ففٹی، 5 چھکے لگا ئے

Next Post

اوور کی رفتار سست کرنے کے لئے ہندوستان -آسٹریلیاپر جرمانہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک
کھیل

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

2026-09-06
درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا
کھیل

درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا

2026-09-06
کھیل

خطاب کی ہیٹ ٹرک کے مشن پر سبالینکا چوتھے راؤنڈ میں

2026-09-06
ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل
کھیل

ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل

2026-09-06
کھیل

ایف ٹی پی کی منصوبہ بندی ایسی ہو کہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مناسب وقت ملے: بی سی سی آئی

2026-09-06
کھیل

این سری رام بالاجی مردوں کے ڈبلز کے اگلے راؤنڈ میں، نِکی پونچا باہر

2026-09-06
ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
Next Post
اوور کی رفتار سست کرنے کے لئے ہندوستان -آسٹریلیاپر جرمانہ

اوور کی رفتار سست کرنے کے لئے ہندوستان -آسٹریلیاپر جرمانہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.